LifetimeEarn

Friday, 22 January 2016

پانی کی کمی پورا کرنے والی 10غذائیں



ہماری زندگی میں پانی مرکز حیات کا درجہ رکھتا ہے ڈاکٹرز روزانہ آٹھ سے زائد گلاس پانی پینے کی ہدایت کرتے ہیں، جو کہ ایک مصروف دن میں مشکل کام بن جاتا ہے. ایک دلچسپ بات یہ ہے کہ ہمارے جسم میں پانی کی بیس فی صد ضرورت ٹھوس خوراک بالخصوص سبزیوں اور پھلوں سے پوری ہو سکتی ہے گویا ہم پانی صرف پی ہی نہیں بلکہ کھا بھی سکتے ہیں گرمیوں میں پیاس کی بڑھتی ہوئی شدت اور ڈی ہائیڈریشن سے بچاؤ کیلئے درج ذیل پندرہ سبزیوں اور پھلوں کا استعمال مفید ہوسکتا ہے۔ ان کا نوے فیصد سے زیادہ حصہ پانی پر مشتمل ہوتا ہے۔

1۔ کھیرا (پانی کی مقدار 96.7فیصد)

: کھیرا گرمیوں میں آنے والی سبزی ہے اور کسی بھی ٹھوس غذا میں پانی کی سب سے زیادہ مقدار کھیرے میں پائی جاتی ہے کھیرا سلاد کی صورت اور سلائس کرکے بھی کھایا جاتا ہے اور آپ دہی، دھنیا، پودینہ اور آئس کیوبز کے ساتھ ساتھ ملاکر کھیرا سوپ بھی بناسکتے ہیں جو گرمیوں میں بہت فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔ گرمیوں میں کھیرے کا روزانہ استعمال آپ کے جسم میں پانی کی مقدار کو متوازن رکھتا ہے جو کہ آپ کی اسکن کے لئے بھی انتہائی فائدہ مند ہوتا ہے۔

2۔سلاد کے پتے (پانی کی مقدار 95.4 فیصد)

یہ کہنا تو درست نہ ہوگا کہ سلاد کے پتوں میں منفی کیلوریز ہوتی ہیں اس حد تک یہ بات ضرور درست ہے کہ سلاد کے پتے انتہائی کم کیلوریز رکھتے ہیں مگر ان میں وٹامن C,A اور K اور FOLATE کی بہترین مقدار پائی جاتی ہے، جبکہ یہ پانی سے بھرے ہوئے ہوتے ہیں ان کے مستقل استعمال سے دل کی بیماریاں اور اعصابی تھکن سے بچاؤ فراہم ہوتا ہے۔

3۔ چقندر (پانی کی مقدار 95.3 فیصد)

جڑ میں اگنے والی یہ سبزی اپنے اندر نہ صرف پانی بلکہ طاقت کا ایک خزانہ لئے ہوتی ہے یہ آپ کے لئے موسم بہار اور گرمیوں کی سلاد کا بہترین رکن ہونا چاہیے، آپ چقندر کا دوسری سبزیوں کے ساتھ بغیر مایونیز استعمال کئے بہترین سمر کول سلو بناسکتے ہیں، ایک باؤل میں باریک کٹے ہوئے چقندر، بندگوبھی، گاجر، مٹر کے دانے ڈالیں اس میں تھوڑا سا اولیو آئل، لیمن جوس، نمک اور کالی مرچ چھڑک کر اچھی طرح مکس کرلیں، یہ تمام سبزیاں پانی کی بہترین مقدار رکھتی ہیں اور آپ کے جسم کو پانی کی کمی کا شکار نہیں ہونے دیں گی اور آپ کو صحت مند اور توانا رکھیں گی۔

4۔ ٹماٹر (پانی کی مقدار 94.5 فیصد)

ٹماٹر سلاد کا ہمیشہ سے اہم حصہ رہا ہے جبکہ ساسز اور سینڈوچز بھی ٹماٹر کے استعمال کے بغیر ادھورے ہیں۔ پانی کی بھرپور مقدار رکھنے والا ٹماٹر مشرقی کھانوں میں پیاز کے بعد دوسرا اہم ترین جز ہے اگرچہ اس کو کچا کھانا زیادہ فائدہ مند ثابت ہوتا ہے سوئیٹ چیری یا انگور کی کوئی قسم کے ساتھٹماٹر کو کھایا جائے تو یہ بہترین ہائیڈریٹ سبزی ہے، پنیر یا نٹس کے ساتھ کھانے بھی بہت اچھا ذائقہ محسوس ہوتا ہے۔

5۔ پھول گوبھی (پانی کی مقدار 92.1 فیصد)

پھول گوبھی کے ظاہری رنگ کو دیکھ آپ مایوس مت ہوں کیوں کہ اس گوبھی میں پانی کی بھرپور مقدار کے ساتھ دیگر غذائی اجزاء جیسے وٹامنز اور فائٹو نیوٹرینٹسپائے جاتے ہیں جو ہمارے کولیسٹرول لیول کم رکھنے میں مدد دیتا ہے اور کینسر جیسے مرض خاص طور پر بلڈکینسر کے خلاف لڑنے میں جسم کو قوتِ مدافعت پہنچتا ہے ایک اسٹڈی میں یہ بات بتائی گئی ہے کہ اگر کینسر کے کسی مریض کو اس قسم کی سبزیاں جیسے پھول گوبھی وغیرہ کھلائی جائیں تو اس سے انہیں اس مرض میں جلدی ریکورٹی کا موقع ملتا ہے، پھول کے پتوں اور پھولوں کو باریک کاٹ کر آپ سلاد کے طور پر استعمال کرسکتے ہیں اور اسے ہلکا فرائی کرکے بھی کھایا جاسکتا ہے۔

6۔ پالک (پانی کی مقدار 91.4 فیصد)

بند گوبھی کے مقابلے پالک میں پانی کی مقدار کم ہوتی ہے لیکن پھر بھی ہم پالک کو زیادہ بہتر سمجھتے ہیں اگر پالک کے پتوں کو سلاد کے طور پر استعمال کرسکتے ہیں یا پھر اسے سینڈوچز میں بھی کھایا جاتا ہے اس سے نہ صرف پانی کی بھرپور مقدار آپ کے جسم کو ملتی ہے بلکہ پالک میں شامل پوٹاشیم کے فائبر اور دماغ کو تیز کرنے والے اجزاء فولیٹسے بھرپور ہوتا ہے۔ پالک کا ایک کپ آپ کے جسم کی روزانہ کی ضرورت کے مطابق 15 فیصد وٹامن ای فراہم کرسکتا ہے، وٹامن ای جسم میں تباہ ہونے والے مالیکول کو دوبارہ بنانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

7۔ گریپ فروٹ(پانی کی مقدار 90.5 فیصد)

یہ انتہائی رس بھرا فروٹ ہے جو ہمارے جسم میں کولیسٹرول لیول کو کم رکھنے میں مدد دیتا ہے اور واسٹ لائنکو کم کرتا ہے جو لوگ گریپ فروٹ استعمال کرتے ہیں وہ ایک دن 15.5 فیصد تک اور 27 فیصد ٹرائی گلائسرائیڈز کو کم رکھتے ہیں۔ اگر کھانے سے پہلے اسے آدھا لیتے ہیں چونکہ اس میں 40 کیلوریز ہوتی ہے ان کے لئے فائدہ مند ہے جو ڈائٹ فوڈ لیتے ہوں، اور ان کے وزن بارہ ہفتوں میں ساڑھے تین پاؤنڈز کم ہوجاتاہے اس کا کھانا بلڈ شوگر لیول کو کنٹرول رکھتا ہے۔

8۔ خربوزہ (پانی کی مقدار 90.2 فیصد)

خربوزہ میں پانی کے ساتھ ساتھ دیگر غذائی اجزاء بھی کم کیلوریز کے ساتھ بھرپور مقدار میں پائے جاتے ہیں خربوزے کی ایک قاش میں تقریباً 50 کیلوریز ہوتی ہیں مگر یہ ہماری روز کی وٹامن اے اور سی کی ضرورت کو سوفیصد پورا کرتا ہے یہ ایک بہترین سوئیٹ ڈش کے طور پر کام کرتا ہے اگر آپ اسے دہی کے ساتھ بلینڈ کریں اور پھر اسے فریز کردیں یا پھر اس کی پیوری اورنج جوس اور پودینہ کے ساتھ بنالیں تو یہ ایک بہترین سوپ بن جاتا ہے۔

9۔ اسٹرابیری (پانی کی مقدار 91.0 فیصد)

ساری بیریز ہی ہائیڈریشن کے لحاظ سے بہترین سمجھی جاتی ہیں لیکن ان سب میں لال اسٹرابیری سب سے بہتر مانی جاتی ہے اس بیری اور بلوبیری میں 85 فیصد پانی پایا جاتا ہے جبکہ بلیک بیری میں 88.2 پانی کی مقدار ہوتی ہے۔ کم چکنائی دہی کے ساتھ اسٹرابیری کھانے میں بہترین فلیور فراہم کرتی ہے اس سے ہمارے کھانوں میں قدرت میٹھا شامل کردیتی ہے اس میں موجود کاربوہائیڈریٹ، فائبر اور پروٹین آپ کو تروتازہ اور ایکٹو کردینے میں مدد دیتے ہیں۔

10۔بروکلی (پانی کی مقدار 90.7 فیصد)

بروکلی کا تعلق پھول گوبھی کے خاندان سے ہے یہ بھی آپ کے سلاد میں ایک بہترین ذائقہ فراہم کرتی ہے مگر اس میں موجود غذائی اجزاء جیسے کہ فائبر، پوٹاشیم، وٹامن اے اور وٹامن سی اسے زیادہ بہتر بناتی ہے بروکلی ایسی واحد سبزی ہے جس کے اندر سیل فوراٹ پائی جاتی ہے جوکہ ایک ایسا کمپاؤنڈ ہے جو کہ آپ کے جسم میں موجودہ حفاظتی نظام کے انزائمزکو طاقت ور بناتا ہے اور ایسے کیمیکلز جو ہمارے جسم میں کینسر پیدا کرسکتے ہیں ان کو باہر نکال دیتے ہیں۔
- See more at: http://htv.com.pk/ur/nutrition/vegetables-filled-with-water#sthash.3v9qfwSn.dpuf

No comments:

Post a Comment

Health Tips Viewers