LifetimeEarn

Friday, 22 January 2016

7-foods-to-cleanse-the-liver


جگر کو ہمارے جسم میں انتہائی اہم حیثیت حاصل ہے ۔جگر انسانی جسم کا سب سے بڑا عضو ہے جس پر آپ عموماً اسی وقت توجہ دیتے ہیں جب اس میں کوئی خرابی پیدا ہوجاتی ہے۔ اسے جسم کا رکھوالا بھی کہتے ہیں ۔ یہ ہر وقت جسم کی صفائی میں لگا رہتا ہے ۔ یوں سمجھ لیجئے کہ جس طرح کھانے کے بعد کھانے کی میز کی صفائی ضروری ہوتی ہے اسی طرح جسم میں غذا کے ہضم ہونے کے بعد جسم کو صفائی کی ضرورت ہوتی ہے جس کی ذمہ داری جگر پر ہے ۔ اس کے علاوہ کاربز، پروٹین اور فیٹ کو استعمال کرکہ توانائی پیدا کرنا ، نظام ہضم کو ضروری تعاون فراہم کرنا ، خون کے تیس فیصد حصے کو لے کر اس سے جسم میں پیدا ہونے والے نقصان دہ جراثیم کو مارنے کے لیے کیمیکل ریئکشن کرنا اور خون کو کارسینوجنز اور زہریلے مادوں ، جو کہ شراب یا نقصان دہ غذا لینے کے باعث جسم میں بن جاتے ہیں ، سے پاک کرنا بھی اسی جگر کا کام ہے ۔
اس انتہائی اہم اور کارآمد عضو کو صحت مند اور صاف ستھرا رکھنا انسانی صحت کے لیے بے انتہا ضروری ہے ۔ اس کے لیے لازمی ہے کہ متوازن اور صحت بخش غذا کا استعمال رکھا جائے ۔ اچھی غذا نہ صرف جگر کو صاف رکھے گی بلکہ اس کا کام بھی کم کردے گی۔ جگر کے لیے مفید غذائیں مندرجہ ذیل ہیں:

۔ چقندر

Beet purple vegetable with shadow on white background
یہ ایک بہترین اینٹی آکسیڈنٹ ہے ۔ سرخ اور جامنی رنگ کی یہ سبزی خون کو صاف اور خالص بناتی ہے ۔ اس میں موجود فولیٹ، فائبر، آئرن، بیٹیائن، بیٹا سینن اور بیٹانین جگر کے لیے بے حد مفید ہیں ۔ جگر میں ایک فائبر پیکٹن بھی موجود ہوتا ہے جو کہ پیٹ کو بھر ا رکھتا ہے اور جسم کی صفائی کرتا ہے ۔ چقندر میں موجود فائبر جگر میں موجود زہریلے مادے کو خون میں جذب نہیں ہونے دیتے بلکہ جسم سے خارج کرنے میں مدد کرتے ہیں ۔

۔ پھول گوبھی

A full grown, round cauliflower with surrounding green leaves on a white background. The porous texture of the plant is clearly visible.
اس کا گہرا ہرا رنگ اس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹ اور کلوروفل کی طرف اشارہ کرتا ہے ۔ پھول گوبھی میں فائبر کثیر تعداد میں موجود ہوتا ہے جس سے جسم فاضل مادوں سے صاف ہوجاتا ہے ۔ اس میں پائے جانے والے گلوکو سائنو لیٹس جگر کا فضلہ خارج کرنے کے لیے ضروری انزائمز پیدا کرنے میں مدد کرتے ہیں ۔ پھول گوبھی وٹامن ای حاصل کرنے کا بھی ایک اہم ذریعہ ہے ۔

۔ شکر قندی

whole and halved sweet potatoes isolated on white
شکر قندی میں بیٹا کیروٹین پایا جا تا ہے جس سے جسم کو اینٹی ان فلیمیٹری غذائیت ملتی ہے یعنی وہ توانائی جو جسم کو موٹا نہیں کرتی ۔ جسم میں جا کر بیٹا کیروٹین وٹامن اے بن جاتا ہے جو کہ جگر کے لیے بے حد مفید ہے ۔ سپلیمنٹس سے بہتر ہے وٹامن اے کی ضرورت بیٹا کیروٹین سے بھرپور غذاؤں جیسے پھول گوبھی اور کدو وغیرہ سے پوری کی جائے ۔

۔ لیمبو

4(12)
لیمبو جگر کے لیے بہترین غذا ہے ۔ یہ قدرتی طور پر جگر کی کلینزنگ کرتا ہے ۔ اس سے جسم کو وٹامن سی حاصل ہوتا ہے جو جگر کو ضروری انزائمز پیدا کرنے میں مدد کرتا ہے جس سے جسم کو توانائی حاصل ہوتی ہے ۔ یہ نظام ہضم کے لیے مفید ہے ۔ انہیں نمک کی جگہ بھی کھانوں میں استعمال کیا جاسکتا ہے ۔ نمک میں موجود سوڈیم جسم میں پانی کی کمی کردیتا ہے جبکہ لیمبو میں پائے جانے والے الیکٹرولائٹس ایسا نہیں کرتے ۔ جگر کے امراض میں مبتلا افراد کو اکثر نمک کی جگہ لیمبو استعمال کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے ۔

۔ دالیں

5(10)
دالیں بھی جگر کے لیے فائدے مند ہیں ۔ اس میں پودے سے حاصل ہونے والا پروٹین موجود ہوتا ہے ۔ جگر کے مرض میں ضرورت سے زیادہ پروٹین بھی نقصان دہ ہو سکتا ہے ۔ دال جسم کو اتنا ہی پروٹین پہنچاتی ہے جتنی کہ جسم کی ضرورت ہوتی ہے ۔

۔پیاز

6
پیاز میں ایلیسن نامی جزموجود ہوتا ہے جو کہ جگر او ر غذا کی نالی کو صاف رکھتا ہے ۔ اس کے علاوہ پیاز پوٹاشیئم، فائٹو نیوٹریئنٹس اور فلیونوائڈز سے بھی بھرپور ہوتی ہے جو کہ جسم کو نزلہ زکام سے لے کر دیگر بیماریوں سے لڑنے میں مدد کرتے ہیں ۔کچی پیاز کھانا معدے میں تیزابیت بنا سکتا ہے اس لیے بہتر ہے کہ اسے کھانا پکانے میں یا ہلکا سا پکا کر استعمال کیا جائے ۔

۔سیب

7(5)
سیب کے استعمال سے جسم میں کولیسٹرو لیول درست رہتا ہے ، جس سے جگر کو بڑی مدد ملتی ہے ۔ اس کے علاوہ یہ میلک ایسڈ سے بھی بھرپور ہوتا ہے جو خون اور جگر کو صاف کرتے ہیں ۔ سیب میں اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات ہوتی ہیں جو جگر کی صحت کے لیے ضروری ہیں ۔

No comments:

Post a Comment

Health Tips Viewers