LifetimeEarn

Saturday, 23 January 2016

انڈوں کے ذریعے چند ہی دن میں کئی کلو وزن کم کرنے کا انوکھا ترین طریقہ

اگر آپ وزن کم کرنا چاہتے ہیں اور باوجود کوشش کے ایسا نہیں ہورہا تو پریشان نہ ہوں کیونکہ ہم آپ کو انڈوں کی مدد سے چند ہی دنوں میں کئی کلو وزن کم کرنے کا انوکھا ترین طریقہ بتائیں گے۔
انڈوں میں وٹامن بی12،بی 2،اے،بی5،،منرلز،پروٹین،زنک،پوٹاشیم،میگنیز،آئرن اور وٹامن ای پائی جاتی ہے اور اس کے استعمال سے آپ کا جسم کمزوری کا شکار نہیں ہوگالہذا یہ ایک بہترین غذا ہے۔آئیے آپ کو پورے ہفتے کے لئے انڈے کھاکر وزن کم کرنے کا طریقہ اور مینیو بتاتے ہیں۔اسے استعمال کرتے ہوئے آپ کو بہت سا پانی پینا ہوگا اور اس کے مکمل ہونے کے بعد بھی کھانے میں احتیاط برتیں تاکہ یکدم وزن نہ بڑھ جائے۔
پہلا دن
ناشتہ: دو ابلے ہوئے انڈے،دو مالٹے اورایک کپ کم چکنائی والی دہی
لنچ:6  اونس مرغی کا گوشت اور ایک کپ دہی
ڈنر: ایک ابلا ہواانڈہ،5اونس مرغی کا گوشت 
دوسرادن
ناشتہ: دو ابلے ہوئے انڈے اورلیموں کا جوس
لنچ:5 اونس روسٹ کی ہوئی مچھلی اور ایک چکوترا
ڈنر: تین ابلے ہوئے انڈے
تیسرا دن
ناشتہ: دو ابلے ہوئے انڈے،ایک گلاس گرم پانی تازہ لیموں نچوڑ کر پئیں
لنچ:6   اونس گائے کا گوشت اور ایک چکوترا
ڈنر: تین ابلے ہوئے انڈے
چوتھا دن
ناشتہ: تین پھینٹے ہوئے انڈوں میں پیاز،دھنیا ڈال کر کھائیں
لنچ: 5 اونس مرغی کا گوشت اور سلاد
ڈنر: ایک مکمل ابلا ہوا انڈہ اوردو مالٹے
پانچواں دن
ناشتہ: دو ابلے ہوئے انڈے،دوگاجریں اورایک کھانے کا چمچ کھٹی کریم
لنچ: دو گاجریں اورایک کپ تازہ مالٹے کا جوس
ڈنر: ایک ابلا ہواانڈہ اور3اونس ابلی ہوئی مچھلی
چھٹا دن
ناشتہ: 5اونس کم چکنائی والی دہی،ایک تازہ مالٹا
لنچ: دو ابلے ہوئے انڈے،دو چکوترے
ڈنر: ایک پانی کا گلاس
ساتواں دن
ناشتہ: دو ابلے ہوئے انڈے،آدھا چکوترا
لنچ: 6گائے کا گوشت اور ایک مالٹا
ڈنر: ایک گلاس پانی

No comments:

Post a Comment

Health Tips Viewers