LifetimeEarn

Tuesday 26 January 2016

پالک: وٹامنز کا خزانہ


پالک کا شمار ان سبزیوں میں ہوتا ہے جو آپ کو ہر جگہ آسانی سے ملے گی۔ یہ ایک نہایت مقوی سبزی ہے جس کے بے شمار فوائد ہیں۔ یہ قدرت کا ایک ایسا تحفہ ہے جس میں بے شمار غذائی اجزا موجود ہیں۔ اس میں وٹامن کے، وٹامن اے، میگنیشیم، فولیٹ، مینگینز، آہن کیلشیم، پوٹاشیم، وٹامن سی، وٹامن بی 2 اور وٹامن بی موجود ہے۔اس کے علاوہ یہ سبزی پروٹین، فاسفورس، وٹامن ای، جست، ریشہ اور تانبا کا ایک ذریعہ بھی ہے۔اسے سلاد میں کچا بھی کھایا جاسکتا ہے۔ ہمارے ہاں پالک انتہائی خاصی اہمیت کی حامل ہے۔ اسے ’’مرغ‘‘ کے گوشت، آلو کے ٹکڑوں، ڈل کے ندرو اور پنیر کے ساتھ بھی پکایا جاتا ہے۔ بہت سے لوگ سمجھتے ہیں کہ پیشاپ کامسئلہ ہے تو پالک نہیں کھاسکتے ، معدہ میں کوئی پرابلم ہے تو پالک کھانا منع ہے، گردوں کی کوئی بیماری ہے توپالک چکھ نہیں سکتے۔ نقرس(گاؤٹ) تھائرایڈاور گال بلیڈر کی بیماریوں میں یہ سبزی کھانا منع ہے۔ ان خرافات کی وجہ سے بعض لوگ پالک جیسی بے حدمفید سبزی کھانے سے ’’پرہیز‘‘ کرتے ہیں۔ جبکہ اس سبزی کے اتنے فوائد ہیں کہ آپ حیران رہ جائیں گے۔ آیئے اس سبزی کے چند قیمتی فوائد جانتے ہیں۔

* پالک میں وٹامن اے وافر مقدار میں پایا جاتا ہے جو جسم کی جلد پر مثبت اثرات مرتب کرتا ہے۔ یہ جلد کوجھریوں سے بچاتا ہے اور جلد کونرم وتازہ رکھتا ہے۔
*ایک کپ پالک ہڈیوں کی مضبوطی کے لیے وٹامن (کے )کے روزانہ تعین شدہ مقدار کاہزارفیصد سے زیادہ حصہ فراہم کرتاہے جوانسانی جسم کے لیے بے حدضروری ہے۔
*وٹامن کے کاپالک میں وافر مقدار میں موجود ہونا دماغ اور اعصابی نظام کے لئے ایک انتہائی ضروری جز’’سفنگولیپڈس‘‘ بنانے میں مددکرتا ہے، جونسوں کے ارد گرد غلاف ’’مایلین‘‘ بنانے میں انتہائی اہمیت کاحامل ہے۔
*ایک پیالی پالک میں بیس فیصد غذائی ریشہ موجود ہوتا ہے جوقبض سے نجات دلاتا ہے، خون میں شوگر کی سطح کواعتدال میں رکھتا ہے اور زیادہ کھانے سے روکتا ہے۔
*گرم اور سردمزاج دونوں افراد کیلئے یکساں مفید ہے۔ فوری ہضم ہونے میں مفید ہے۔ معدے کی سوزش اور پیشاپ کی جلن دونوں میں نافع ہے۔
*نزلہ، سینہ اور پھیپھڑوں کے درد اور بخار میں پالک کاکھانا بہت مفید ہے۔
* پالک کے پانی سے غرارے کرنا حلق کے درد میںآرام دیتا ہے اور خون کوصاف کرتا ہے۔
* پالک میں موجود پیپٹائیڈس ہائی بلڈ پریشر کو کم کرنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔
*ایک کپ پالک میں وٹامن اے کی روزانہ تعین شدہ مقدار 337%موجود ہے۔ یہ جسم کے داخلی دروازوں جیسے کہ منہ، نظام نفس اور نظام ہاضمہ کے جراثیموں، وائریسوں، کیڑوں سے بچانے میں اہم رول ادا کرتا ہے۔
* ماہرین کے مطابق پالک ایسے مرکبات کا مجموعہ ہے جو کینسر سے بچاؤ کے لیے نہایت مفید ہے۔
* پالک میں شامل اجزا جسم میں موجود اضافی چربی کے اخراج کا بہت بڑا ذریعہ ہے۔
* پالک میں موجود کیروٹینوئڈز نامی جزو کے باعث آنکھوں کی بیماریوں سے حفاظت ممکن ہے۔
*مانع تکسیدی اجزاء لیوٹن اور زیازیتھین پالک کے پتوں میں وافر مقدار میں موجود ہیں۔ یہ موتیا بند سے بچانے کے علاوہ آنکھوں کی بینائی پر مثبت اثرات مرتب کرتے ہیں۔


No comments:

Post a Comment

Health Tips Viewers