LifetimeEarn

Monday, 25 January 2016

چینی ماہرین طب کے مطابق جسم کی وہ 4 جگہیں جنہیں صرف دُبا کر آپ کئی کلو چربی پگھلا سکتے ہیں



چینی طریقہ علاج آکو پنکچر کے بارے میں آپ نے ضرور سن رکھا ہوگا اور آپ اس کی افادیت سے بھی بخوبی آگاہ ہوں گے۔اسی طرح ایک اور چیز آکو پریشر بھی ہے یعنی ہمارے جسم کے مختلف مقامات جنہیں دبانے سے جسم پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں اور جسم میں توانائی آتی ہے۔چینی ماہرین کاماننا ہے کہ ہمارے جسم میں چار مقامات ایسے ہیں جنہیں اگر دبایا جائے تو ہم کئی کلووزن کم کرسکتے ہیں،آئیے آپ کو بھی ان کے بارے میں بتاتے ہیں۔

کان کا مقام

اگر آپ اپنے کان کے قریب مقام کو دبائیں گے تو اس کی وجہ سے میٹابلوزم تیزی سے کام کرے گا جس سے حراروں کے جلنے میں اضافہ ہوگا اور وزن کم ہونے لگے گا۔آپ کو چاہیے کہ تین منٹ تک اپنے کان کے اس پوائنٹ کا مساج کریں اور اس کے بعد آپ محفوظ کرنے لگیں گے کہ آپ کے جسم میں توانائی کوند آئی ہے۔اس کی وجہ سے جسم میں تھکاوٹ دور ہوگی اور آپ توانابھی رہیں گے۔

چہرے کامقام

یہ مقام آپ کے ناک اور اوپر والے ہونٹوں کے درمیان واقع ہے۔آپ کو دن میں انہیں دوبار پانچ منٹ تک دبانا ہے۔اس طرح کے مساج کی مدد سے آپ کو اپنی بھوک کوکنٹرولکرنے اور اعصاب کومضبوط بنانے میں مدد ملتی ہے۔

بازو کا مقام

اس پوائنٹ کو دبانے سے آپ کو اندرونی توانائی کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔اس کی وجہ سے آپ کی انتڑیاں بہتر طریقے سے کام کرنے لگیں گی اور نظام انہضام بہتر ہوجائے گا۔اس مقام کو دن میں ایک منٹ تک دو سے تین بار دبائیں۔

ٹانگ کا مقام

یہ مقام گٹنے سے تھوڑا سا نیچے ہے اور آکو پنکچر میں اس مقام کو خاص اہمیت حاصل ہے۔اس مقام کو دبانے سے معدہ کی تکالیف دور ہونے کے ساتھ وہ بہتر طریقے سے کام کرنے لگتا ہے۔اس مقام کے بارے میں کہا جاتا ہے یہ کئی بیماریوں کے خلاف کام کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔اس مقام کا ہر شام کو مساج کریں اور چند ہی دنوں میں جسم پر خوشگوار اثرات دیکھیں۔

No comments:

Post a Comment

Health Tips Viewers