LifetimeEarn

Wednesday, 27 January 2016

کہنیاں صاف اور خوبصورت بنانے کے ٹوٹکے


جلد ہمارے جسم کا سب سے بڑا زندہ عضو ہوتا ہے۔اسے اپنی کارکردگی بہتر رکھنے اور بہترین نظر آنے کے لئے نہایت اعلیٰ غذائیت یا پرورش کی ضرورت ہوتی ہے۔ ہر کوئی چاہتا ہے کہ وہ اچھا دکھے اور نا ممکن کچھ نہیں ہوتا کیوں کہ خوبصورتی انسان کہ اندر ہوتی ہے اگر آپ اچھا محسوس کرتے ہیں تو ہی آپ اپنی حفاظت کرتے ہیں عموماً ہم اپنے چہرے اور ہاتھوں کی حفاظت تو کر لیتے ہیں لیکن کہنیوں کو بالکل فراموش کر دیتے ہیں اچھا دکھنے کے لئے صرف اچھے کپڑے پہننا ہی کافی نہیں ہوتا بلکہ اپنے ظاہر پر بھی توجہ دینے کی ضرورت ہوتی ہے لوگ آپکو دیکھ کر ہی آپکی شخصیت کا انداذہ لگاتے ہیں۔ عورت ہونے کے ناطے یہ بات بہت اہمیت رکھتی ہے کہ آپکی کہنیاں کیسی نظر آتی ہیں اگر آپکی کہنیاں صاف اور خوبصورت نہیں تو آپ لوگوں کا سامنا کرنے سے گھبراتے ہیں اور انہیں چھپانے کے لئے کوشاں رہتے ہیں اور تو اورآپکو اپنے لباس کے انتخاب میں بھی محطاط رہنا پڑتا ہے ذیل میں کچھ گھریلو طریقے بیان کئے گئے ہیں ان ٹوٹکوں کے ذریعے آپ اپنے باورچی خانے میں موجود اشیاء کو استعمال کرتے ہوئے آپ اپنی کہنیاں نرم ونازک ، صاف اور خوبصورت بنا سکتے ہیں۔

1۔رات میں گرم زیتون کے تیل سے ۱۰منٹ کہنیوں پر مساج کریں یہ عمل آپکی کہنیوں کوصاف رکھے گا۔
2۔ چینی اور زیتون کا تیل برابر مقدار میں لے کر مکسچر بنا لیں اور کہنیوں پر لگا کر ۵ منٹ تک ہلکے ہاتھ سے رگڑیں اسکے بعد پانی اور صا بن سے دھو لیں۔
3۔ ۱ چمچ شہد میں ۱ لیموں کا رس شامل کرکے مکسچر بنا لیں اور اپنی کہنیوں پر لگا کر ۲۰ منٹ کیلئے چھوڑ دیں اسکے بعد پانی سے دھو لیں اسکے استعمال سے آپ اپنی کہنیوں کو صاف محسوس کریں گے۔
4۔ بیسن میں ۱ لیموں کا رس ملا کر پیسٹ بنا لیں اور ۵ منٹ تک مساج کرنے کے بعد سوکھنے چھوڑ دیں اسکے بعد دھو لیں۔
5۔ ۲ چمچ بیکنگ سوڈا اور۲ چمچ دودھ کا پیسٹ بنا لیں اور اسے اپنی کہنیوں پر لگائیں اور ۱۰ منٹ تک ہلکے ہاتھ سے گولائی میں مساج کریں اسکے بعد دھو لیں ہفتہ میں دو دفعہ استعمال کریں اور فرق محسوس کریں۔
6۔ دودھ میں ہلدی شامل کرکے ۱ چمچ شہد ملائیں اور اچھی طرح ملالیں اسکے بعد کہنیوں پر لگا کر ۲۰ منٹ کیلئے چھوڑ دیں اسکے بعد ہاتھ گیلاکرکے ۲ منٹ رگڑیں اور گرم پانی سے دھو لیں یہ عمل آپکی کہنیوں سے فاضل کھال کو ہٹا کر کہنیوں کونرم اورخوبصورت رکھے گا۔
7۔ دہی میں سرکہ مکس کرکے کہنیوں پر لگائیں اور اسے سوکھنے دیں اسکے بعد دھو لیں۔

ان تراکیب پر عمل کرکے آپ اپنی کہنیوں کو صاف اور خوبصورت بنا سکتے ہیں جو نہ تو مہنگے ہیں اور نہ ہی مشکل، جبکہ اسکے برعکس پیشہ وارانہ علاج سے آ پ اپنی کہنیاں تو خوبصورت بنا سکتے ہیں لیکن یہ سب کیلئے ممکن نہیں ہوتاکیونکہ یہ علاج کافی مہنگے ہوتے ہیں تو کیوں نہ وہ طریقے آزمائیں جائیں جو نہ تو وقت کا نقصان کریں اور نہ ہی پیسوں کا!


No comments:

Post a Comment

Health Tips Viewers