LifetimeEarn

Friday, 20 November 2015

Benifits Of Grapes

اسلام آباد ( نیٹ نیوز )قدرت نے انسان کو بے شمار پھلوں کی نعمتوں سے نوازا ہے جن میں سے انگور ایک ایسا پھل ہے جسے اس کے منفرد ذائقے کی بدولت بے انتہا پسند کیا جاتا ہے اور یہ نہ صرف خوش ذائقہ پھل ہے بلکہ انسانی صحت کے لیے بھی انتہائی مفید ہے۔انگور میں بہت سے مفید غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں جن میں وٹامنز اے، سی ،کیلشیم، آئرن، پوٹاشیم شامل ہیں جو انسانی صحت کے لیے انتہائی مفید ہیں جب کہ اس کے استعمال نہ صرف دمے کے مرض کا علاج کیا جاسکتا ہے بلکہ اس میں شامل وٹامنز ہڈیوں کو مضبوط کرنے میں انتہائی اہم کردار ادا کرتا ہے اس کے علاوہ انگوروں میں ایک خاص قسم کا انٹی آکسیڈنٹ پایا جاتا ہے جو کہ بڑی آنت اور غدودوں کے کینسر ، دل کی بیماریوں ، اعصابی بیماریوں ، الزائمر اور وائرل و فنگل انفیکشن کے خلاف بہت مفید ہوتا ہے۔ انگور میں شامل دیگر اہم اجزا جیسے آئرن ، کاپر اور مینگنیز جسم میں خون کی کمی کو دور کرنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں جب کہ اس کا رس ہاضمے کےلئے بھی مفید ہے۔انگور میں کچھ خاص قسم کی خصوصیات بھی شامل ہیں جو سرطان جیسے موذی مرض کےخلاف لڑنے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں اور سرطان پیدا کرنےوالے سیلز کی افزائش کو بھی روکتے ہیں جب کہ اسی حوالے سے کی گئی ایک تحقیق میں بھی یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ انگور کے رس کا استعمال نہ صرف چھاتی کے سرطان کو روکتا ہے بلکہ دیگر اقسام کے سرطانوں سے بچاو ¿ میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔

No comments:

Post a Comment

Health Tips Viewers