LifetimeEarn

Monday 28 December 2015

Prophet Muhammad (PBUH): 9 Healthy Habits That Science Later Proved

Early Riser: Prophet Muhammad slept early and woke up with the Adhan of Fajr each day. Being an early riser has scientifically been correlated with better productivity, as well as better mental health in general. So, waking up early may be hard but with baby steps, even if it’s just waking up 15 minutes earlier to start with, you can begin improving your quality of life.
Eating Less: The practice of eating less to prevent sickness and disease was emphasized by Prophet Muhammad (PBUH), and now backed heavily by science much later. The Islamic concept ‘1/3 for your food, 1/3 for your liquids, and 1/3 for your breath’ matches very closely to the Japanese ‘hara hachi bu’ concept, which means eat until you are only 80% full.
Eating Slowly: We now know that it takes our body 20 minutes to send signals to our brain that it is full. Slow eating will help you eat less food and improve your digestion, and it is a practice Muhammad (PBUH) did himself and strongly advocated.
Mindful Eating: ‘Eat together and not separately, for the blessing is associated with the company’. The prophet stressed this, and today sharing and enjoying food has been proven to reduce stress, improve family and romantic relationships, and build healthy eating habits within children.
Water: ‘Do not drink water in one breath, but drink it in two or three breaths’, is the manner by which Muhammad (PBUH) drank water. Science today proves that when a person drinks too much water in a short period of time they can experience headaches, imbalance in blood electrolyte levels and sometimes dizziness too. Drinking slowly helps you actually absorb the fluid and get the most benefit out of it.
Pomegranates: Pomegranates are thought to have been the prophet’s favorite fruit, and modern scientific research has proven pomegranates to be one of the healthiest foods on the planet. They contain manganese, which helps in the formation of bone structures during the metabolic process, and potassium, which aids in maintaining cellular function and keeps a balance in fluid levels. They are also potent in flavonoids and polyphenols, antioxidants which protect our bodies against heart disease.
Fasting: Recent evidence is showing that not just the food we eat, but our eating timings and patterns also have a profound impact on our health. Fasting was a regular practice of Muhammad’s (PBUH) life, not just during Ramadan. He would fast until Maghrib every Monday and Thursday, and also on the 13th, 14thand 15th of each month. This is similar to the intermittent fasting practice, which has been proven to balance hormone levels, prevent oxidative stress, and reduce overall inflammation. When you think about it, the less food you put into your body the less it focuses on digestion and the more it can focus on healing itself from certain ailments!
Dates: Dates are the perfect foods to break your fast as they stabilize your blood sugar levels, rebalance blood electrolyte levels, and help kick start your digestive system in preparation for food. Prophet Muhammad (PBUH) also recommended dates to be eaten in the lead up to childbirth. Dates are now proven to boost oxytocin production in your body and speed up labor.
Staying Active: Fulfilling three of the five pillars of Islam requires that Muslims be of sound health and fitness; prayer in itself is a form of exercise that requires movement of your body’s muscles and joints. Good health is also necessary if you intend to fast or participate in Hajj. Prophet Muhammad (PBUH) strongly encouraged physical exercise and told parents to encourage physical activity in their children too by ‘teaching them swimming, horse riding, and archery’.

Friday 18 December 2015

چہرے کے بالوں سے چھٹکاراکیسے پائیں ؟



چہرے کے غیر ضروری اور ناپسندیدہ بال جنہیں Hirsutism بھی کہا جاتا ہے عام طور پر خواتین میں ہارمونز پرابلم کی وجہ سے ہوتے ہیں ۔ماہانہ ایام میں بے قاعدگی ہو تو چہرے اور ہاتھوں کے ساتھ ساتھ ٹانگوں پر بھی غیر ضروری بالوں کی افزائش ہونے لگتی ہے چہرے کے بالوں کو دور یا ختم کرنے کیلئے خواتین بلیچنگ ‘ ویکسنگ‘ تھریڈنگ کا بڑی باقاعدگی سے استعمال کرتی ہیں اور کچھ تو لیزر ٹریٹمنٹ کا سہارا بھی لیتی ہیں ان تمام طریقوں کے باوجود بالوں کا نکلنا رکتا نہیں بلکہ کچھ دنوں کے وقفہ کے بعد ان کی افزائش ہونا شروع ہوجاتی ہے۔تقریباً تمام ہی خواتین کے ہاتھوں اور چہرے پر رؤں کی شکل میں چھوٹے چھوٹے بال ہوتے ہیں ۔

کچھ بال گہرے اور بڑے ہوتے ہیں اور کچھ قدرتی چھوٹی حالت میں اُگتے ہیں چہرہ پر بالوں کا ہونا ہمیشہ سے ہی ناپسندیدہ رہا ہے ان ناپسندیدہ بالوں سے چھٹکارہ پانے کیلئے خواتین ہر قسم کے طریقے آزماتی ہیں لیکن ہوتا یہ ہے کہ ہر بار مختلف طریقے استعمال کرنے کے بعد یہ بال پھر سے اسی شدومد کے ساتھ اُگنے لگتے ہیں چہرے کے ان ناپسندیدہ بالوں کی وجہ سے خواتین پریشان بھی رہتی ہیں اور اسی وجہ سے وہ کہیں آنے جانے اور لوگوں سے ملنے جلنے سے کتراتی ہیں ان میں سیلف کانفیڈنس کی کمی ہونے لگتی ہے اور ان میں سے کئی خواتین تنہائی کا شکار ہوجاتی ہیں جوکہ یقیناًان کی زندگی اور صحت کیلئے نارمل انداز نہیں ۔ کچھ گھریلو اور آزمودہ نسخے ایسے ہیں جن کے باقاعدگی سے استعمال کرنے سے چہرے کے یہ غیر ضروری اور ناپسندیدہ بالوں سے ہمیشہ کیلئے چھٹکارا حاصل کیا جاسکتا ہے لیکن شرط مستقل مزاجی کی ہے
*بیسن:

روایتی طور پر گھروں میں بیسن اور ہلدی کا مکسچر اکثر و بیشتر خواتین استعمال کرتی ہیں اور اس کی اہمیت و افادیت سے بھی آگاہ ہیں ان دنوں اجزاء کا ملاپ نہ صرف منہ کے اطراف اور تھوڑی پر اُگنے والے بالوں کا خاتمہ کرتا ہے بلکہ بیسن کے متواتر استعمال سے اسکن ہموار ‘ چمکدار اور بے عیب نظر آتی ہے ہلدی اور بیسن کو ہم وزن لے کر پانی کے ساتھ اس کا پیسٹ تیار کرلیں اور چہرہ پر لگائیں خاص طور پر متاثرہ حصوں پر لگائیں اور پندرہ سے بیس منٹ تک خشک ہونے کے لیے چھوڑ دیں اس کے بعد ایک کپڑے کو نیم گرم پانی میں ڈبو کر گیلا کرکے چہرے پر سے فیس پیک صاف کر لیں آپ دیکھیں گی کہ بیسن کے ساتھ چہرے کے فاضل بال بھی نکل رہے ہیں اس کے علاوہ ہلدی اور بیسن کے مکسچر میں دہی یا ملائی کو ہم وزن شامل کرکے بھی چہرے پر لگا کر مطلوبہ نتائج حاصل کیئے جاسکتے ہیں۔
*چینی :

گھر میں تیار کردہ ویکس سے فالتو بالوں کا خاتمہ جلدی اور تیزی سے ممکن ہے ،ممکن ہے کہ گھرپر ویکس تیار کرنے میں آپ کو کوئی دقت ہو اور دوسرا یہ ویکس ممکن ہے کہ آپ کیلئے تکلیف دہ بھی ہو ،چینی سے بنائے جانے والی ویکس کا استعمال آپ کے لیئے تھوڑا سا دشوار ہو سکتا ہے لیکن اس کا سب سے بڑافائدہ یہ ہوگا کہ آپ کی اسکن انتہائی خوبصورت اور ہموار ہو جائے گی پگھلی ہوئی چینی میں شامل شہد اور لیموں چہرے پر بلیچ کا کام دے گا اور اسکن کو ہموار کرے گا شہد کا باقاعدہ استعمال اسکن کے لیے ہر طرح سے فائدہ مند ہوتا ہے گھریلو ویکس تیار کرنے کے لیے ایک کھانے کا چمچہ چینی میں ایک چائے کا چمچہ شہد اور چند قطرے لیموں کے رس کے ملالیں اس مکسچر کو ہلکی آنچ پر تین سے چارمنٹ تک پکائیں کہ ایک ہموار شکل میں آجائے یہ مکسچر نیم گرم حالت میں چہرے کے ان حصوں پر لگائیں جہاں فالتو بال ہیں سخت کاٹن یا جینز کے کپڑے کی پٹیاں بنالیں اور اس آمیز ے کو لگانے کے فوراً بعد ایک پٹی اس پر رکھیں اور بالوں کے مخالف رخ ایک دم سے کھینچ لیں بال صاف ہوجائیں گے ویکسنگ کا یہ عمل تکلیف دہ تو ضرور ہے لیکن اس کے فوائد دیر پا ہیں۔
*ہلدی:

ہلدی قدرتی ذخائر کا خزانہ ہے کھانوں میں اس کی موجودگی ذیابیطس ‘ بلڈ پریشر اور دل کے امراض کو روکتی ہے ہلدی بیرونی استعمال میں بھی نہایت کارآمد ہوتی ہے یہ نہ صرف رنگت نکھار نے میں مدد دیتی ہے بلکہ یہ بیکٹریا کا بھی خاتمہ کرتی ہے ۔ ہلدی میں بالوں کی افزائش کو روکنے کے قدرتی اجزاء پائے جاتے ہیں اس کے لیے دو کھانے کے چمچہ ہلدی کو پانی کے ساتھ ملاکر ایک پیسٹ تیار کرلیں اور اس فیس پیک کو چہرے کے ان حصوں پر لگائیں جہاں بالوں کو ختم کرنا مقصد ہو بصورت دیگر اسے پورے چہرے پر بھی لگا یا جاسکتا ہے اس فیس پیک کو چہرہ پر دس سے پندرہ منٹ تک لگا رہنے دیں یا اس وقت تک جب تک یہ خشک نہ ہوجائے نیم گرم پانی میں کاٹن کا ایک نرم کپڑا ڈبوکر گیلا کرلیں اور اس کے ذریعے چہرے پر لگا ہوا ہلدی کا فیس پیک صاف کرلیں آپ کا ہاتھ چہرے پر نیچے سے اوپر کی جانب چلنا چاہئے اس عمل سے بال بھی اترتے چلے جائیں گے ہفتہ میں دو سے تین بار یہ عمل کریں اور چند ماہ تک مستقل کرتے رہنے سے نہ صرف آپ کی رنگت میں نکھار پیدا ہوگا بلکہ چہرے کے فاضل بالوں سے بھی ہمیشہ کے لیے نجات حاصل ہوجائے گی۔
ٌ*انڈے کا ماسک:

انڈے کا ماسک بھی چہرے کے فالتو بالوں کو ختم کرنے کیلئے ویکسنگ جیسا ہی کام دیتا ہے یہ بہت آسانی سے گھر پر تیار کیا جاسکتا ہے کیونکہ اس میں شامل کی جانے والی تمام اشیاء باآسانی دستیاب ہوتی ہیں انڈے کا ماسک بنانے کے لیے ایک انڈے کی سفیدی میں ایک کھانے کا چمچہ کارن فلور شامل کرکے اچھی طرح پھینٹ لیں کہ یہ ایک ہموار پیسٹ کی شکل اختیار کرلے اسے چہرے کے متاثرہ حصوں پر لگائیں اور خشک ہونے پر اتار دیں انڈے کے ماسک سے نہ صرف چہرے پر سے غیر ضروری بالوں کا خاتمہ ہوگا بلکہ اس عمل سے اسکن ٹائٹ ہوگی اور اس پر لائنوں اور جھریوں کا بھی خاتمہ ہوگا کوشش یہ ہی کریں کہ یہ ماسک ہفتہ میں دوبار لگائیں دو سے تین ماہ کے عرصہ میں اس کا حیرت انگیز رزلٹ خود آپ کو حیران کردے گا۔

Wednesday 16 December 2015

سنگھاڑا

سنگھاڑا پانی میں کیچڑ کے نیچے اگنے والا مخروطی شکل کا پھل ہے اور اپنی اس شکل کی وجہ سے ناپسندیدہ لفظ کے طور پر بولا جاتا ہے۔اس پھل کو اردو میں سنگھاڑا اور انگریزی میں Water Chestnut کہتے ہیں۔سردیاں شروع ہوتے ہی منڈیوں اور بازار میں دکانوں پر گاہکوں کی نظر میں آنا شروع ہو جاتا ہے۔جنوبی ایشیامیں عام طور پر اس میوے یا پھل کو سنگھاڑا کے نام سے جانا جاتا ہے جبکہ پانی پھل سمیت اس کے متعدد نام ہیں۔
سنگھاڑا پودے کی جڑوں میں اگتا ہے (آلو کی فصل کی طرح) اس کی سبز رنگ کی ٹہنیوں پر پتے نہیں اگتے اور یہ ٹہنیاں ایک سے پانچ میٹر اونچائی تک جاتی ہیں۔اس کے اندر کا گودا سفیدرنگ کا ہوتا ہے جسے عام طور پر کچا یا ابال کر کھایا جاتا ہے اور پیس کر آٹا بنا کر بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ چائنیز کھانوں میں سنگھاڑا کثرت سے استعمال کیا جاتا ہے۔
سنگھاڑے سردیوں میں منہ چلانے کے لیے بہترین چیز ہے۔ چونکہ یہ ہلکے بہتے پانیوں پر اُگتا ہے اس لیے پھل میں اس وقت کچھ نقصان دہ مواد ہوسکتا ہے جب اسے تازہ تازہ فروخت کیا جائے مگر مناسب طریقے سے دھونے کے بعد اس کا توازن بحال ہوجاتا ہے۔اس کے چھلکے اُتارنے یا کسی مشروب میں ٹکڑے کرکے ڈالنے، سلاد میں اضافے، سوپ، سالن یا کری میں ڈالنے سے قبل سات منٹ تک اُبالا، بھونا یا بھاپ میں رکھا جائے تو بہتر ہے۔ اسے پیزا کی اوپری سجاوٹ کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے جبکہ پورے چکن میں بھرا جاسکتا ہے، اسے پاؤڈر بناکر کیک اور پڈنگز بنانے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے جبکہ اچار کے طور پر ذخیرہ کیا جاسکتا ہے۔
سنگھاڑے میں کاربوہائیڈریٹس بہت زیادہ مقدار میں پائے جاتے ہیں، پروٹین، وٹامن بی، پوٹاشیم اور کاپر بھی کافی مقدار میں ہوتے ہیں۔ کچا سنگھاڑا ہلکا میٹھا اور خستہ ہوتا ہے جب کہ اُبلا ہوا سنگھاڑا اور بھی زیادہ مزیدار اور ذائقہ دار ہو جاتا ہے۔ سنگھاڑے کا ذائقہ بالکل منفرد ہوتا ہے اور اس کے کھانے سے بھوک میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔ اگرچہ سنگھاڑے میں موجود کیلوریز دوسری سبزپتوں والی سبزیوں کی نسبت کم ہوتی ہیں تاہم اس میں موجود آئرن، پوٹاشیم، کیلشیم، زنک اور فائبر کی مقدار اس کے استعمال میں اضافہ کا باعث بنتی ہے۔
سنگھاڑے کے استعمال سے تھکاوٹ دور ہوتی اور جسم میں خون کی ترسیل بہتر ہوتی ہے۔ زچگی کے بعد عورت کے لیے سنگھاڑے کے آٹے کا استعمال مفید ثابت ہوتا ہے۔ سنگھاڑے کے آٹے کو گوندھ کر جسم کی سوجھی ہوئی جگہ پر لیپ کرنے سے تکلیف رفع ہوتی ہے۔ سنگھاڑے کے گودے سے بنایا ہوا سفوف کھانسی سے نجات دلاتا ہے۔ پانی میں ابال کر پینے سے قبض کی شکایت دور ہوتی ہے۔ معدے اور انتڑیوں کے زخم کے لیے مقوی ہے۔ سنگھاڑے کے استعمال سے بڑھاپے میں یادداشت کم ہونے کے امکانات گھٹ جاتے ہیں۔
سنگھاڑا پوشیدہ امراض کے شکار مرد و خواتین کیلئے تحفہ خدا ہے۔یہ کمزور مردوں اور خواتین کے ماہانہ نظام کے لیے بھی مفید ہیں۔سنگھاڑے کے سفوف میں دودھ یا دہی ملا کر استعمال کرنے سے پیچش سے آرام آتا ہے۔ ان کے استعمال سے دانت چمکدار اور مسوڑھے صحت مند ہوتے ہیں۔
نومبر کے دوسرے ہفتے سے فروری تک سردی پڑتی ہے ، اس میں بھی سنگھاڑا زکام او ر سردی کا مقابلہ کرنے میں معاون بنتا ہے۔ پیشاب کی زیادتی بڑے بوڑھوں کو بہت تنگ کرتی ہے۔ خصوصاً سردی کے موسم میں بار بار اٹھنا بہت تکلیف کا باعث بنتا ہے۔ اس کیفیت میں چھٹانک پھر ابلے ہوئے سنگھاڑے کھائیے ، آہستہ آہستہ مقدار بڑھا دیجیے مگر تین چھٹانک سے زیادہ نہ کھائیں۔ دو تین ہفتے تک کھا لیجیے۔ اس سے بدن میں طاقت آئے گی اور بار بار پیشاب کی حاجت ختم ہو جائے گی ، تازہ نہ ملیں تو تولہ بھر سوکھے سنگھاڑے کا سفوف کھائیے۔
آج کل نوجون لڑکے چٹ پٹے بازاری کھانے اور بھنا گوشت بہت کھاتے ہیں۔ اس سے ان کا معدہ خراب ہوتا اور جسم میں گرمی بھی بڑھ جاتی ہے۔ پھر وہ جعلی حکیموں کے پاس جا کر علاج کراتے ہیں جس سے اور نقصان ہوتا ہے۔ جسمانی کمزوری بڑھتی جاتی ہے۔ طاقت بالکل نہیں رہتی۔ اعصاب ہر وقت تھکن کا شکار رہتے ہیں۔ کام کاج کرنے اور پڑھنے لکھنے میں دل نہیں لگتا بدن کھوکھلے کر دینے والے مادے صحت کو زنگ لگا دیتے ہیں۔ چڑ چڑا پن بڑھ جاتا ہے۔ نقاہت کسی کام کا نہیں چھوڑتی دماغی کمزوری کام نہیں کرنے دیتی۔ ان تمام خرابیوں کو دور کرنے کیلئے سنگھاڑا ایک نعمت ہے۔ صرف سات آٹھ دانے اُبلے ہوئے سنگھاڑے ناشتے میں کھائیے۔
سنگھاڑے کے دیگر فوائد
سنگھاڑے کے استعمال سے دانت مضبوط اور چمک دار ہو جاتے ہیں۔ اس سے مسوڑھے بھی مضبوط ہوتے ہیں۔
زخموں سے خون بہنے کو روکتا ہے۔ اسے اندرونی اور بیرونی طور پر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ بیرونی طور پر فوف سنگھاڑا زخموں پر چھڑکا جاتا ہے۔
گردے کی خرابی کی وجہ سے کھانسی کو فوراً روکتا ہے اور گردے کی اصلاح کرتا ہے۔
دودھ بیچنے والے سنگھاڑے کے آٹے کو دودھ میں ملا کرابالتے ہیں تاکہ ملائی زیادہ آئے۔
 سنگھاڑے کا آٹا تین تولے، گھی چھ تولے لے کر آٹے کو اچھی طرح گھی میں بھون لیں۔ بعد ازاں چھ تولہ چینی پانی میں حل کرکے چاشنی بنائیں اور بھنے ہوئے آٹے میں ملا دیں۔ بس سنگھاڑے کا حلوہ تیار ہے۔ جو بے حد مقوی باہ ہوتا ہے۔
نشے اور خمار کو سنگھاڑاادرست کرتا ہے۔
جریان کے علاج میں سنگھاڑے کا استعمال مفید ہوتا ہے۔
اسے زیادہ مقدار میں کھانے کی صورت میں قولنج یا درد شکم کی شکایت ہو جاتی ہے۔
حلق کی خشکی کو دور کرتاہے۔
امراض قلب میں سنگھاڑے کا استعمال مفید ہوتا ہے۔
 جسمانی کمزوری کو دور کرتا ہے اور جسم کو فربہ کرتا ہے۔
گردہ اور مثانہ کی پتھری کو توڑتا ہے۔
 صفراوی بخار میں چھ ماشہ سفوف سنگھاڑا ہمراہ پانی کھانے سے فائدہ ہوتا ہے۔
 تپ دق، سل کو روکنے اور بیماری کی صورت میں سنگھاڑا کھانا مفید ہوتا ہے۔
خونی پیچش آنے کی صورت میں سنگھاڑے کا استعمال بے حد مفید ہے۔ اگر تازہ نہ ملے تو خشک سنگھاڑا ایک تولہ رگڑ کر صبح دوپہر اور شام ہمراہ پانی لینے سے فوراً فائدہ ہوتا ہے۔ اسے دہی کے ساتھ بھی کھایاجا سکتا ہے۔

موسم سرما میں ’’بند ناک‘‘ سے نجات پانے کے ٹوٹکے




عام طور پر اکثر لوگوں میں ناک بند ہوجانے کی شکایات رہتی ہے یہ شکایت سردیوں میں خاص طور پر بہت بڑھ جاتی ہے۔ ناک بند ہوجانا ایک گھمبیر مسئلہ ہے جو اکثر سرد راتوں میں پیدا ہوتا ہے۔ ناک بند ہونے کی صورت میں سانس لینے کا عمل دشوار ہوجاتا ہے اور رات بھر کی نیند بھی متاثر ہوتی ہے۔ ناک بند ہونے کی یہ شکایت آگے چل کر Sinus کی بیماری کی شکل اختیار کرلیتی ہے، نہ صرف یہ بلکہآگے بڑھ کر یہ شکایت کئی بڑے مسائل کو جنم دے سکتی ہے۔ ناک بند ہونے کی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں جیسے وائرس، الرجی یا پھر ناک کی جھلی کا بڑھ جانا، یہ ایک ایسا مسئلہ ہے جس سے ہر دوسرا شخص متاثر ہوتا ہے۔ ان ٹوٹکوں سے آپ اس مسئلے سے نجات حاصل کرسکتے ہیں:
*پانی: گرم پانی کا استعمال جکڑی ہوئی ناک میں آرام دیتا ہے، ڈی ہائیڈریشن سے بچاتا ہے اور ناک کی جھلی میں حرارت پیدا کرتا ہے جس سے درد میں تسکین ملتی ہے، اگر ناک بہت زیادہ جکڑی ہوئی یا بند ہے اور آپ نیند بھی نہیں لے پارہے تو گرم پانی (نیم گرم یا جتنا گرم پیا جاسکتا ہو) شکر ملا کر پی لیں۔
سردی اور نزلہ سے بیزار انسان اس سے جلد سے جلدچھٹکارا حاصل کرنا چاہتا ہے ایسا اسی صورت میں ممکن ہے جب وہ اس کا بہترین حل تلاش کرے، گرم پانی سے بھاپ لینے کا عمل نہ صرف بند ناک کو کھولتا ہے بلکہ اس سے سر کے درد اور نزلہ سے کانوں میں ہونے والے درد سے بھی نجات ملتی ہے۔
*لہسن: ناک میں ہونے والے وائرل انفیکشن کو دور کرنے کے لئے اکسیر کا کام کرتا ہے، قدرت نے اس میں بہت سی بیماریوں کی شفاء رکھی ہے۔ بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھنے کے لئے لہسن کا باقاعدہ استعمال خاطر خواہ فائدہ دیتا ہے، اسی طرح بند ناک جیسے مسائل سے نبرد آزما ہونے کے لئے لہسن فائدہ دیتا ہے۔ ٹھنڈ لگ جانے یا انفلوئنزا ہوجانے کی صورت میں بھی لہسن کا باقاعدگی سے استعمال افاقہ پہنچاتا ہے۔ لہسن کا تیز اور مرچیلا ذائقہ نہ صرف بند ناک کو کھولتا ہے بلکہ سانس لینے کے عمل کو بہتر بناتا ہے، لہسن کا روزانہ استعمال بہت سی متعدی بیماریوں سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔
*ادرک: ایک چائے کا چمچہ تازہ ادرک کو ایک گلاس گرم پانی کے ساتھ استعمال کرنے سے بند ناک فوراً کھل جاتی ہے، ادرک کا استعمال چائے، لیموں کا رس اور شہد کے ساتھ بھی کیا جاسکتا ہے، ادرک میں شامل کیمیائی اجزاء ان قدرتی اشیاء کے ساتھ مل کر نزلہ زکام سے متعلق تمام امراض کا خاتمہ کرتا ہے۔
*سیب کا سرکہ: اس مرض میں سیب کا سرکہ بھی حیرت انگیز نتائج دیتا ہے، نہ صرف بند ناک کھولتا ہے بلکہ نزلے کے بار بار اخراج کو بھی روکتا ہے۔ اگر سیب کا سرکہ کسی دوسری چیز میں ملائے بغیر استعمال کیا جائے تو اس کا بہت جلد فائدہ پہنچتا ہے اس سے نہ صرف ناک صاف ہوتی ہے بلکہ سانس لینے کا عمل بھی آسان بناتا ہے۔
*ٹماٹر کا رس: ٹماٹر جسے عام طور پر ایک اس بھری سبزی کے طور پر جانا جاتا ہے یہ دراصل پھلوں کی ایک قسم ہے، ٹماٹر میں وٹامن سی کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے جو ہر لحاظ سے آپ کے جسم کے لئے فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔ ٹماٹر کھانے سے نہ صرف Sinuses پرابلم دور ہوتا ہے بلکہ ناک میں نزلہ کی صورت موجود رطوبت کو بھی ختم کرتا ہے اور ناک میں موجود چھوٹی چھوٹی خون کی نالیوں میں ہوجانے والی سوجن اور سرخی کو بھی دور کرتا ہے، وٹامن سی کی بھرپور موجودگی کی وجہ سے ہمارے جسم میں موجود مدافعتی نظام کو مضبوطی عطا ہوتی ہے۔
*ہربل چائے: چائے کو مختلف ہربل اشیاء جیسے Chamomile، پودینہ اور بلیک بیری یا نیلے بیر میں سے کسی ایک اجزاء کے ساتھ تیار کرکے اس ہربل چائے کا استعمال کیا جائے تو یہ بند ناک کے مسائل کو فوری ختم کرتی ہے۔ اس کے علاوہ ادرک والی چائے اور Rosemary کے پتوں کے ساتھ ملاکر تیار کی جانے والی چائے بھی اس مرض میں افاقہ دیتی ہے، نہ صرف یہ بلکہ نزلہ سے متعلق دیگر جملہ امراض جیسے سر کہ درد، کانوں اور گردن کا درد اور چہرے میں ناک کے اطراف جیسے جبڑوں اور مسوڑھوں میں ہونے والے درد کو بھی ختم کرتی ہے اس لئے ہربل اشیاء کے ساتھ تیار کی جانے والی ہر بل چائے ہر طرح سے اس مرض کے لئے سودمند ہے۔
*سوپ: نزلہ زکام کے لئے ہر قسم کا گرم سوپ بہترین سمجھا جاتا ہے، ہاٹ چکن سوپ اس مرض میں سب سے مفید ہوتا ہے، یہ جسم میں ٹھنڈک کو دور کرتا ہے اور بند ناک کو کھولتا ہے اس لئے موسم سرما میں دوسری غیر ضروری چیزیں کھانے کے بجائے اگر آپ اپنے کھانوں میں چکن کارن سوپ کا استعمال بڑھادیں تو یہ آپ کے لئے بہتر ہوگا۔ اس کے علاوہ سبزیوں کا سوپ بھی فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔
اسپرے: بند ناک کے لئے بازار سے اسپرے بھی با آسانی دستیاب ہے بصورت دیگر پانی میں نمک ملاکر گھر پھر بھی Nasal Spray تیار کیا جاسکتا ہے، نمک ملا پانی نہ صرف نزلہ زکام سے متاثر بند ناک کھولتا ہے بلکہ ناک میں موجود وائرس اور بیکٹریا کا خاتمہ بھی کرتا ہے۔
*جوسز کا استعمال: اگر آپ کو بند ناک کی شکایت مسلسل رہتی ہو تو ایسی صورت میں پانی کے ساتھ مختلف تازہ جوسز کا استعمال بھی بڑھادیں، یہ آپ کے جسم کو ڈی ہائیڈریشن یعنی پانی کی کمی سے بچاتا ہے، روزانہ آٹھ سے دس گلاس تک کا پانی پینا ہر طرح سے جسم کے لئے فائدہ مند ہے، ساتھ میں دن بھر وقفہ وقفہ سے مختلف قسم کے جوسز خاص طور پر پھلوں کے جوسز کا استعمال بھی رکھنا ضروری ہے جوسز کے ساتھ ہربل چائے بھی استعمال کی جاسکتی ہے کافی، کارن سوپ، سبزیوں کا سوپ، چائے وغیرہ کا مناسب استعمال جسم کو پانی کی کمی کا شکار نہیں ہونے دیتا۔
*پیاز: ایک درمیانی عدد کی پیاز کا چھلکا اُتار کر اسے درمیان میں سے کاٹ لیں، چار سے پانچ منٹ تک اسے سونگھیں اس سے ناک صاف ہونے کے ساتھ ساتھ کھل بھی جائے گی، نہ صرف یہ بلکہ اس سے سینہ اور ناک میں موجود ریشہ سے بھی نجات ملے گی۔
*کالی مرچ: ایک چائے کا چمچہ پسی کالی مرچ، ایک ٹیبل اسپون شہد کے ساتھ اچھی طرح مکس کرلیں اب اس میں گرم پانی شامل کرلیں اور اچھی طرح سے ملالیں کہ شہد اور کالی مرچ گرم پانی میں اچھی طرح سے حل ہوجائیں پندرہ منٹ کے بعد اس مکسچر کو پی لیں، بند ناک کا مسئلہ فوری حل ہوجائے گا۔ مرچ مسالوں والے کھانے: جس وقت آپ بند ناک اور نزلہ جیسے مسائل کا شکار ہوں ان دنوں میں پسی ہوئی لال مرچ، پیاز، ادرک اور لہسن کا اپنے کھانوں میں استعمال بڑھادیں، اس سے ناک کے اندر موجود بند چھوٹی چھوٹی نالیاں کھل جائیں گی اور آپ کو سانس لینے میں آسانی ہوگی۔
*یو کو لپٹس آئل: اس درخت میں سے جو تیل کشید کیا جاتا ہے اسے Evcalyputs کیا جاتا ہے، بند ناک کھولنے کے لئے اس تیل کے چند قطرے اپنے رومال میں ڈالیں اور رومال کو دس سے پندرہ منٹ تک سونگھیں اس کے علاوہ بند ناک کیوں کہ رات میں زیادہ تنگ کرتی ہے اس کے لئے اس تیل کے چند ڈراپ کسی اضافی کپڑے میں ڈال کر اپنے تکیہ پر بچھالیں رات بھر اس کی خوشبو آپ کے ناک میں جاتی رہے گیا ور بند ناک جیسی پرابلم نہیں ہوگی۔

Sunday 13 December 2015

Dantoon(teeth) Ki Problems
















Peelay dant safaid karna
Is ke liye lemon ka ras brush ki madad se danton per lagaen chand dinon main daant safaid ho jaen ge.


Daant mazboot karna
Is ke liye namak pees ker serson ke oil main mila ker rakh lain rozana sotay waqat ye paste dantoon per laga ker thori dair raal tapkaen phir so jaen chand hafton main daant mazboot ho jaen ge.


Daant main keera
Is ke liye long ka oil din main teen dafa lagaen chand dinon main daantoon ke keeray khatam ho jaen ge.


Masooron se khoon aana
1...Masoron se khoon tab aata he jab pait main koi kharabi ho lehaza is ka ilaaj kerwaen.
2...Ager insaan ziyada dair khali pait rahe to bhi masooron se khoon aajata he.Is liye pait ko aath(8) das(10) ghanton se ziyada khali na rakhain.


Masoron ka waram door karna
Is ke liye mushak ,kafoor aur noshader aik aik tola pees ker mix ker lain aur subha shaam masoron per lagaen chand dinon main waram bilkul theek ho jae ga.

Saturday 12 December 2015

پھٹے ہونٹوں سے نجات پانے کے ٹوٹکے

سردیوں میں چلنے والی خشک ہوائیں ہونٹوں کو خشک اور کھردرا کر دیتی ہیں۔ ہونٹ اگر زیادہ خشک ہوجائیں تو وہ پھٹنے لگتے ہیں اور ان میں خون بھی آنے لگتا ہے ۔ اس تکلیف سے بچنے کے لیے کریم یا لپ بام لگایا جاتا ہے لیکن خشک ہوا کے باعث کچھ دیر بعد ہونٹ پھر سے خشک لگنے لگتے ہیں ۔ غرض یہ کہ پورا موسم ہی اس مشکل سے جونجنے میں نکل جاتا ہے ۔ہونٹوں کو نرم و ملائم رکھنے کے لیے ان کی مستقل دیکھ بھال کرنا ضروری ہے ۔ سردیوں میں کیونکہ ہوا میں نمی کم ہو تی ہے جس کی وجہ سے ہونٹوں کی نمی بھی بھاپ بن کر اڑ جاتی ہے ۔ اس موسم میں ہونٹوں کو پھٹنے سے بچانے کے لیے مندرجہ ذیل احتیاطیں کرناضروری ہیں:
*ہونٹوں کو قدرتی نمی فراہم کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ پانی پئیں ۔
*صحت بخش غذا کھائیں ۔ خاص طور سے سبزیاں ا ور پھل جن میں اینٹی آکسیڈنٹ کی خصوصیات موجود ہوں ۔
*جلد کو نرم و ملائم رکھنے کے لیے وٹامن اے اور سی کی ضرورت ہوتی ہے۔ دودھ، گاجر اور خوبانی میں وٹامن اے اور رسیلے پھل جیسے کہ لیمبو، موسمبی اور نارنجی میں وٹامن سی کثیر تعداد میں موجود ہوتا ہے ۔
*ہونٹو ں پر زبان پھیرنے سے گریز کریں ۔ ایسا کرنے سے ہونٹ مزید خشک ہو جاتے ہیں ۔ ہونٹوں پر زبان پھیرنے سے ان کی قدرتی نمی جاتی رہتی ہے ۔
*ہونٹوں کو بھی ایکسفولئیٹ کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ کسی لائٹ سے اسکرب سے ہونٹوں کا انگلی کی مدد سے مساج کریں دھونے کے بعد لپ بام ضرور لگائیں ۔
*اپنے ہونٹوں کو تیز دھوپ سے محفوظ رکھیں۔ ویسے تو سردیوں کی دھوپ لینا اچھا لگتا ہے لیکن تیز شعاؤں سے ہونٹوں کی حفاظت کرنا ضروری ہے ۔اس کے لیے ہونٹوں پر سن اسکرین لگایا جاسکتا ہے۔
*بعض اوقات کچھ ٹوتھ پیسٹ ہونٹوں کو خشک کردیتے ہیں۔ اگر خشکی سے نجات حاصل نہیں ہورہی ہو تو ٹوتھ پیسٹ تبدیل کر کے دیکھیں ۔
*اکثر دانتوں پر بریسز لگانے والوں کو خشک ہونٹوں کی شکایت رہتی ہے۔ ایسی صورت میں اپنے ڈینٹسٹ سے مشورہ کریں ۔
*زیادہ تیز کیمیکل والی لپ اسٹکس سے اجتناب کریں ۔ قدرتی اجزا سے بنی لپ اسٹک خریدیں۔
پھٹے ہونٹوں کے لیے ٹوٹکے
1۔چینی
ہونٹوں کو ایکسفولیئٹ کرنے کے لیے چینی کا استعمال کیا جا سکتا ہے اس سے مردار جلد نکل جائے گی اور ہونٹ نرم وملائم ہو جائیں گے ۔
*دو چھوٹے چمچ چینی میں ایک چھوٹا چمچ شہدملائیں ۔ اس پیسٹ کو ہونٹوں پر لگائیں اور کچھ منٹ کے لیے لگا رہنے دیں ۔
* پھر اپنی انگلیوں کی مدد سے ہونٹوں کو ہلکے ہلکے ملیں ۔
*ہلکے گرم پانی سے دھو لیں ۔
2۔ شہد
شہد ایک بہترین موائسچرائزر ہے ۔ اس میں موجود اینٹی بیکٹیریل خصوصات پھٹے ہونٹوں کے لیے بہترین ہے ۔
*ایک دن میں ہونٹوں پر دو تین بار شہد لگائیں ۔
*آپ شہد اور گلسرین ملا کر بھی استعمال کر سکتی ہیں ۔ صبح نرم وملائم ہونٹ حاصل کرنے کے لیے رات میں ہونٹوں پر یہ بام لگائیں ۔
3۔گلاب کی پتیاں
گلاب کی پتیوں سے ہونٹ موائسچرائز بھی ہو جاتے ہیں اور ان کا رنگ بھی گلابی ہو جاتا ہے ۔
*گلاب کی پتیوں کو پانی سے اچھی طرح دھوئیں ۔ پھر انہیں گلسرین یا دودھ میں چند گھنٹوں کے لیے بھگو دیں ۔
*ان کا پیسٹ سا بنا لیں ۔اس پیسٹ کو دو سے تین بار ہونٹوں پر لگائیں ۔
* خاص طور پر سونے سے پہلے اس کا استعمال ضرور کریں ۔
4۔کیسٹر آئل
کیسٹر آئل سے ہونٹ نرم و ملائم ہوجاتے ہیں ۔
*کسٹر آئل دن میں دو تین بار ہونٹوں پر لگائیں ۔
*اس کے علاوہ آپ ایک چھوٹے چمچ کیسٹر آئل میں ایک چھوٹا چمچ گلیسرین اور چند قطرے لیمبو کے عرق کے ملائیں ۔اسے اچھی طرح مکس کر کے ہونٹوں پر رات کو لگائیں ۔ صبح اٹھ کر روئی کے ٹکڑے کو ہلکے گرم پانی میں بھگو کر اس سے ہونٹوں کو پوچھ لیں ۔
5۔ ملائی
یہ بہت پرانا اور آزمودہ ٹوٹکا ہے اور ایک بہترین قدرتی موائسچرائزر بھی ہے ۔
*تازہ ملائی ہونٹوں پر لگائیں۔ ہلکے گرم پانی میں روئی کو ڈبو کر اس سے ہونٹ صاف کرلیں ۔
*ہونٹ نرم وملائم ہونے تک اس عمل کو دن میں دو سے تین بار دہرائیں ۔

Gherlu Totkay

Bawaseer door karna
Narial ki giri ke chilkay aik pao le ker in ko jala lain jab ye raakh ban jaen to rozana teen mashay subha shaam bakri ke dood ke saath istamal karain aik maah main bawaseer khatam ho jae gi.


Qabaz door karna
Rozana raat ko sotay waqat do chammach ispagole neem garam dood ke saath kha liya karain.


Sugar ka ilaaj
Rozana nahaar moon aadha tea spoon kalonji kha liya karain sugar ka merz door ho jae ga.


Neend na aana
Ager neend na aarahi ho to aik surkh timater per cheeni chirak ker kha lain need aa jae gi.


Daant ka darad
Aik chitaank phitkari ko tawe per garam karain jab phool jae to 10 kali mirch ,10 long aur aik chutki namak in sab cheezon ko pees ker mix ker lain raat ko sotay waqat aik chutki danton per mal lain .


Dil ki ghabrahat
Apple aur carrot ka murabba istamaal kiya karain jald faeda hoga.

Rang Gora Karna

     
  1.  Rozana subha shaam aik apple khaya karain.
  2. Raat ko pori neend liya karain.
  3. Halki phulki walk kiya karain.
  4. Fruit aur juices ka istamal karain.
  5. Zehni tention se door rahain.
  6. Akhroot ke tail main kerwe badaam pees ker jild per malnay se rang saaf ho jata he.
  7. Pani main lemon ka ras aur namak mila ker nahanay se skin ka rang nikher jata he.
  8. Do chamach dood main aik chamach pisa hoa namak milaen aur chehray per lagaen chehray per chamack pada hogi.
  9. Pani ziada se ziada pien.

Kad Lamba Karna

Qad lamba karnay ke liye manderja zail hidayaat per amal karain


 













1..Subha shaam walk kiya karain.

2..Rozana subha dopeher aur shaam ko aik glass milk piya karain.

3..Fresh fruit ka istamal karain.

4..Fresh vegetables ka istamal karain.

5..Khajoor aur bajra ko rozana apni khuraak main shamil karain.

6..Zehni tanao se door rahain aur shehad istamal karain.

7..Butter,cream, paneer,nishasta,gehon aur akhroot ka istamal karain.

8..Halki phulki exercise kiya karain.

Totkay For Face In Urdu


Chehray ka Rang gora karna
Taza neem garam dood se chehray ko dhone se rang gora ho jata he.


Chehray ko khobsorat karna
Raat ko sonay se pehle garo ko pani main hal ker ke is main chand drop kalonji ka oil mila ker chehray per mal lain subha neem garam pani se dho lain.


Chehray ke danay khatam karna
Is ke liye kali mirch gharay per ragrain is paste ko rozana chehray per lagaen.


Chehray ke daagh dhabay(nishaan) door karna
Rozana pani main do chammach shehad mix ker ke pi liya karain daagh dhabe door ho jaen ge.


Chehray ka phola pan door karna
Is ke liye rozana khanay ke saath thori si adrak khaliya karain.

Jhaeyaan Door karna














Jhaiyaan khatam kerne ka tarika manderja zail he.
Das tola apple le ker bareek pees lain aur is main do tola haldi mix ker lain aur chand qatray lemon ka ras aur arqe gulab mila ker paste bana lain .Rozana raat ko ye paste chehray per lagaen aur bees minutes baad dho lain chand dinon main jhaiyaan door ho jaen gi.
Rozana dood piya karain.
Shehad ka istamal karian.
Fruit aur juices ka istamal karian.
Fresh vegetables istamal karain.
Zehni dabao se bachain.
Walk kiya karian.

Injeer Se ilaaj 2

Daant ka Darad


Daant ke dard ke liye injeer ke tree ke dood main roi bhigo ker daant per lagaen to daant ka darad khatam ho jata he.


 High blood pressure

Injeer ko zairay istamal rakhnay se high blood pressure theek rehta he.


Chehray ke daagh

Is ke dood main jo ka aataa goond ker daagh per laganay se daagh dhabay door ho jatay hain.


Bers ke daagh

Injeer ke dood main jo ka aata goond ker laganay se bers ke daagh bhi khatam ho jatay hain.


Jiger aur tilly(liver and spleen)

Injeer ke istamal se jiger aur tilly ko taqat milti he.


Nerkharay ka waram

Bachon ke nerkharay ke waram ke liye injeer ke goday ko sirke aur shakker ke ssath pees ker dayna chahiye.


Chest ke sozish

Injeer ke baqaeda istamal se chhati ki sozish khatam ho jati he.


Suger ka ilaaj

Rozana nahar moon aik dana injeer ka istamal kernay se suger ke merz main kami aati he.

Totkay For Dark Circles In Urdu














Aankhon ke siyah halke khatam karne ke liye manderja zail hidaayaat per amal karain.


1..Rozana sotay waqat aankhon ke halkon per almond oil lagaen.
2..Ankhon ke halkon per kheeray ka ras lagaen.
3..Siyah halke zehni dabao se bhi hote hain is liye zehni tension se door rahain.
4..Raat ki pori neend lain.
5..Fruit aur juices ka istamal karian.
6..Fresh vegetables ka istamal karain.
7..Dood ka istamal karian.

Shehad Se ilaaj














Chehray ke daanay door karna
Is ke liye rozana raat ko do chamach besan main aik chamach shehad mila ker lagaliya karain aur do ghantay baad dho lain do haftay main danay theek ho jaen ge.


Chehray ka rang gora karna
Is ke liye rozana raat ko glasreen, shehad aur lemon ka ras aik aik tea spoon mix ker kay chehray per laga lain aur subha dho lain is se kuch arse main rang gora ho jae ga.


Motapa kam karna
Is ke liye razana nahar moon aik glass garam pani main do chamach honey aur aik lemon ka ras mila ker pi lain chand haftoon main motapa kam ho jae ga.


Motiya ka ilaaj
Ager motiya ibtadae stage per he to rozana aankhon ko arqe gulaab se dho ker aankhon main  khalis shehad ki aik salae laga liya karain bohat jald faeda hoga.

Totkay For Skin In Urdu



















Chikni jild theek karna(oily skin)
Haftay main aik baar kelay ke paste main chand qatray lemon ras ke mix ker ke chehray per lagaen aur do ghantay baad dho lain.


Khushak jild theek karna(dry skin)
Is ke liye rozana raat ko sotay waqat glasreen lagaya karain.


Rangat gori karna(skin whitening)
 Is ke liye pisi hoe kalonji 30grams,arqe gulaab
50grams,glasreen50grams,aur lemon ka ras50grams in sab ko mix ker ke lotion sa bana lain aur mehfooz rakhain ye lotion subha shaam chehray per lagaen is se skin ki dosri problems bhi theek ho jaen ge.

Keel,mohasay,kharish,pimples,daad(skin disease)
Tamam jildi imraaz ke liye bari ilaechi ,kalonji aur khushak podina 50 ,50 grams pees ker safoof bana lain ye safoof din main teen baar khanay se pehlay aadha chamach pani ke saath kha liye karain aik maah tak.


Tip
Skin ko healthy rakhnay ke liye pani ziada se ziada piya karain germion main kam azkam aath glass aur serdion main paanch glass.

Olive Oil Se ilaaj




Treatment By Olive Oil In Urdu 
Aankhon ki surkhi khatam karna
Zaitoon ke oil ki salae aankh main lagane se aankhon ki surkhi door ho jati he.

Kaan main pani per jana
Ager kaan main pani chala jae to olive oil ke chand qatray kaan main dalain pani nikal jae ga.


Pathon ka darad door kana
Olive oil ki malish kernay se pathon ka darad khatam ho jata he.


Nasoor khatam karna
Zaitoon ka tail nasoor per lagaen to ye theek ho jata he.

Khushk Jild Ki Hifazat In Urdu :


Sardi ke mausam ke aamad ke sath he hont phatne lagte hain aur jild (skin) khushk ho jati hai. Aap khoob pani peete hain, magar is ke bawajood jism ki khushki door nahi hoti hai. Jin logon ki jild (skin) pehle he se khushk ho, un ke liye yeh mausam takleef dey hota hai. Jab ke chikni jild walon ke liye koi masla nhi hota.
Khushk jism walon ki jild mein khushki paida hojati hai aur creams ya lotion lagane se bhi farq nahi parhta, agar jild (skin) ki taraf tawajja na di jae to dryness mazeed barh jati hai aur shadeed khujli machne lagti hai.
Is soorat e haal se khauf zada hone ki zaroorat nahi hai. Hum zail mein aesi tadaberein darj kar rahe hain, jis par amal paira ho kar aap jismani dryness door kar sakte hain. Aap ki jild (skin) chikni, naram o mulaiym ho jaegi. Is mein andar aur bahar se ratobat paida ho jaegi.

Aap ki jild aap ki body ka sab se taweel aazoo hai, jo tezi se barhta hai. Chunache humen chahiye ke is ki taraf tawajja den aur ise nazar andaaz na karen. Insane jild aik jaandar aur saans leta hua aazoo hai, lehaza ise andar aur bahar dono taraf se sehatmand rakhna zaroori hai.

Apni body ki dryness ko khatam karne ke liye nariyal ka tel (coconut oil ) use karna zaroori hai, jo aasaani se dastiyab hai aur taqriban sab he creams aur lotions mien dala jata hai. Coconut oil mein unsaturated yani gher sair shuda chiknaai hoti hai. Sardi ke mausam mein jab chiknaai jild ke masamon se kharij ho jati hai to coconut oil is kami ko pora kar deta hai. Nariyal ka tel (Coconut oil) tadiye ko door karta aur skin par beroni taur par asar andaaz hone wale germs se bhi humen mehfooz rakhta hai.
Nariyal ka tel coconut oil mein vitamin E shamil hota hai. Jo skin ko sehatmand rakhta hai aur is ki afzaiysh karta hai. jild (Skin) par agar kharash parh jae to vitamin E ise mandmal kar deta hai. Chunache coconut oil lagane se aap ki skin mulaiym aur chikni rehti hai. Is mein aise proteins shamil hote hain, jin se skin ki bemariyon ke ilawa jhurriyan bhi kam ho jati hain, lehaza yeh bhurapey ki raftaar ko bhi kam karta hai.

Khuwateen makeup karte waqt nariyal ka tel (coconut oil) ko ibteda mein istemal kar sakti hain. Dryness door karne ke liye ise face aur hath pao par lagae. Jarhe ki shiddat mein jab sard hawa aap ko ziyada pareshan karti aur skin ko khurdura kar deti hai to raat ke waqt coconut oil sare jism par mull len. Subha baidaar hone par skin ka khurdurapan door ho chuka hota hai.
jild (Skin) aur body ki dryness door karne ke liye aap milk ki cream mein honey mila kar face par laga sakte hain. Face par lagane ke ilawa is aamaizey ko body ke khushk hisson par bhi lagaya ja sakta hai. Yeh skin mein chiknahat paida karne ke sath sath behtar taur par is ki safaai bhi karde ga.
Jin afraad ke ghar mein aloe vera ka pauda ho, wo us ka chota sa tukra kaat len aur is ka gooda nikaal kar face par mull len. Aloe vera jaraseem kash aur dafey afonat hai. Ise dry skin par lagane se yeh shikayat door ho jati hai. Ise istemal karne se skin par aik halki se hifazati tey jam jati hai.
Jarhon mein sir ke balon mein dryness paida ho jati hai. Sardiyon mein sir sab se ziyada mutassir hota hai. Sar ki khushki door karne ke liye koi acha sa shampoo khareed len aur use week mein 2 ya 3 baar istemal karen. Ghusal karne se pehle Nariyal Ka tel (coconut oil) laga len to behtar hoga. Is se balon ki chiknahat qaiym rahegi.
Sir ke balon mein gard o dhool jam jati hai, is liye inhe wash karna zaroori hai. Balon ko saaf suthra rakhne ke liye aap yeh amal dobara bhi kar sakte hain. Shampoo se nahane ke bad balon mein koi acha sa moisturizer laga lijiye. Moisturizer sirf balon mein lagaeye. Ise khopri tak na pohanchne dijiye.
Apne aap ko tar o taza rakhne aur skin ko dryness se bachane ke liye khoob pani piyen. Din mein 8 se 12 glass pani pina zaroori hai. Pani ki kami yani dehydration door karne ke liye is se acha aur koi tariqa nahi hai.
Baaz afraad ka khayal hai ke ghusal karne se pani ki kami door ho jati hai. Yeh mehaz khaam khayali hai, is se pani ki kami mein izafa ho jata hai aur skin pehle se ziyada dry ho jati hai.
Is ka yeh matlab nahi hai ke aap ghusal karna chor den. Safai ke liye ghusal beharhaal zaroori hai. Magar ghusal taiz garam pani se na kijiye. Is se pani ki kami mein izafa ho jaega aur skin bohat dry ho jaegi. Chunache is se ijtenaab kijiye. Ghusal ke bad nummi ki halat mein he moisturizer istemal kijiye. Ghusal ke bad jism ko towel se na ragrhen, bal ke thapthapa kar dry karen. Towel ko skin par rub karne se jild ki chiknahat khatam ho jati hai, jo ke nuqsan dey hai.

زیتون کا تیل استعمال کرنے کے 6فوائد

ہزاروں سالوں سے زیتون کو غذا کے طور پر استعمال کیا جاتا آرہا ہے ۔ البتہ ان دنوں صحت کے متعلق بڑھتی ہوئی آگاہی کے باعث کھانا پکانے میں زیتون کے تیل کا استعمال بڑھتا جا رہا ہے ۔ یہ تیل زیتون کو نچوڑ کر نکالا جاتا ہے ۔ اس میں کئی اقسام کے اینٹی آکساڈنٹ اور اینٹی انفلیمیٹری غذائی اجزا موجود ہوتے ہیں ۔ یہ فیٹس کی بناوٹ کے لحاظ سے بھی منفرد ہے ۔ اس میں اومیگا 9فیٹ بڑی مقدار میں موجود ہوتا ہے۔ ساتھ ہی اومیگا 3، اومیگا6فیٹی ایسڈزاور وٹامن EاورKبھی اس میں پائے جاتے ہے ۔ زیتون کا تیل قدرتی طور پر کولیسٹرول اور گلوٹین سے پاک ہوتا ہے ۔ مارکیٹ میں زیتون کے تیل کی کئی اقسام دستیاب ہیں جن میں سے سب سے بہترین قسم ایکسٹرا ورجن آئل ہے ۔
زیتون تیل کے صحت کے لیے 6فوائد مندرجہ ذیل ہیں:
1۔ کولیسٹرول کم رکھتا ہے
زیتون کا تیل جسم میں لو ڈینسٹی لائیپو پروٹین (ایل ڈی ایل) جس سے خون کی نالیاں سکڑ سکتی ہیں ، کو کم رکھتا ہے۔ جسم میں ایل ڈی ایل کی زیادتی سے امراض قلب کے خطرات بھی بڑھ جاتے ہیں ۔ ساتھ ہی زیتون کا تیل جسم میں ہائی ڈینسٹی لائپو پروٹین ایچ ڈی ایل کو بڑھاتا ہے ۔ جسم میں ایچ ڈی ایل کی زیادہ مقدار خون جمنے سے روکتی ہے جو کہ دل کے دورے کی ایک اہم وجہ ہے ۔
2۔ بلڈ پریشر کنٹرول میں رہتا ہے
دو ہزار میں ہونے والی تحقیق کے مطابق ہائی بلڈ پریشر کے مریض زیتون کے تیل کے مستقل استعمال سے بلڈ پریشر کنٹرول کرنے کے لیے لی جانے والی دواؤ ں کی مقدار کم کرسکتے ہیں ۔ زیتون کے تیل میں موجود اولک ایسڈ جسم میں جلدی جذب ہو جاتا ہے اس لیے یہ بلڈ پریشر کم کرنے کا سبب بنتا ہے ۔ اس کے استعمال سے دل بھی جوان رہتا ہے ۔ دل جوان رکھنے کے لیے آپ زیتون کے تیل کو کھانا پکانے کے علاوہ سلاد وغیرہ میں بھی استعمال کر سکتے ہیں ۔
3۔ ذیابیطس سے بچاتا ہے
ذیابیطس کے علاج کے لیے زیتون کا تیل مفید ہے ۔ اس سے خون میں شوگر کا لیول کنٹرول میں رہتا ہے اور انسولین کی حساسیت میں اضافہ ہوتا ہے ۔ دو ہزار گیارہ میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق متوازن غذا اور زیتون کے تیل کا استعمال ٹائپ ٹو ذیابیطس کے خطرات کو پچاس فی صد تک کم کردیتا ہے ۔ ذیابیطس کا خطرہ کم کرنے کے لیے اپنی خوراک میں روزآنہ دو بڑے چمچ زیتون کے تیل کے استعمال کریں ۔
4۔ جسم سے سوجن دور کرتا ہے
زیتون کے تیل سے جسم میں سوجن نہیں بنتی جس کے باعث اس سے ہونے والی بیماریوں سے انسان محفوظ رہتا ہے ۔ ان بیماریوں میں ذیابیطس، الزائمرز، گٹھیا، کینسر اور امراض قلب شامل ہیں ۔دوہزار پانچ میں ہونے والی تحقیق کے مطابق زیتون میں ایک ایسا اینٹی انفلیمیٹری ایجنٹ موجود ہوتا ہے جس سے جسم میں کے کسی حصے میں سوجن نہیں ہوتی ۔
5۔ ہڈیوں کو مضبوط رکھتا ہے
زیتون کے تیل کے استعمال سے ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں اور ان کی کثافت میں اضافہ ہوتا ہے ۔ اس سے خون میں کیلثیم کی مقدار متوازن رہتی ہے ۔ خون میں موجود کیلشیم ہڈیوں کے لیے معدنیات پیدا کرنے میں مدد کرتا ہے ۔ آسٹیوپوروسس سے بچاؤ کے لیے بھی زیتون کے تیل کا استعمال بے حد مفید ہے ۔
6۔کینسر سے محفوظ رکھتا ہے
چند اقسام کے کینسر سے بچاؤ کے لیے زیتون کااستعمال فائدے مند ہے ۔ زیتون کے تیل میں موجود پولی فینلزاینٹی آکسیڈنٹ اور اینٹی انفلیمیٹری خصوصیات رکھتے ہیں ۔ زیتون کے تیل میں موجود اینٹی آکسیڈنٹ خون کے خلیات کو بھی کام کرنے میں مدد دیتے ہیں جس سے کینسر کے خطرات کافی حد تک کم ہوجاتے ہیں ۔

Health Tips Viewers