LifetimeEarn

Tuesday, 8 December 2015

موسم سرما میں چہرہ کا ماسک بنانے کے 7قدرتی ٹوٹکے

mask
سردیوں میں عام طور پر جلد کھردری اور خشک ہو جاتی ہے ۔ سرد ہواؤں سے ہونیوالی خشکی کے سبب چہرے اور جسم کے دیگر حصوں کی جلد میں خارش اور جلن ہونے لگتی ہے اور رنگ سیاہ پڑ جاتا ہے ۔ جلد کے باقی حصوں کو تو پھر بھی گرم کپڑوں سے ڈھک لیا جاتا ہے لیکن چہرے کی جلد کو موسم کے اثرات ہر وقت برداشت کرنا پڑتے ہیں ۔ سردیوں میں چہرے کی رونق اور نرمی برقرار رکھنے کے لیے اسے موائسچراز کرنا ضروری ہے ۔
مندرجہ ذیل سات قدرتی ماسک سے نہ صرف آپ اپنی جلد کو نرم و ملائم بنا سکتی ہیں بلکہ ان کے استعمال سے جلد پر رونق اور چمکدار ہوجائے گی:
جو کے آٹے یا دلیے کا ماسک
جوکا دلیہ انڈے کی زردی اور شہد میں ملائیں۔ اس ماسک کو بیس منٹ کے لیے لگا رہنے دیں ۔ پھر کنکنے گرم پانی سے چہرہ دھو لیں ۔ اس ماسک کے استعمال سے چہرہ نرم و ملائم محسوس ہوگا ۔ سردی سے ہونے والی خشکی کو دور کرنے لیے یہ بہترین ماسک ہے ۔
کیلے کا ماسک
یہ ماسک جلد کو قدرتی نمی مہیا کر تا ہے ۔ کیلے کو مسل کر اس میں تازہ کریم ملالیں ۔ اس ماسک کو چہرہ پر لگا کر تیس منٹ کے لیے چھوڑ دیں ۔ جلد کا کھردرا پن اور خشکی اس ماسک سے دور ہو جاتی ہے ۔
شہد اور دودھ کا ماسک
یہ بے حد آسان ماسک بنانے کا طریقہ ہے ۔ پانچ سے چھ بڑے چمچ کچا دودھ دو بڑے چمچ شہد میں شامل کر لیں ۔ اس پیسٹ کو چہرے اور گردن پر لگالیں ۔ بیس منٹ بعد چہرہ دھو لیں ۔ اس سے جلد قدرتی طور پر موائسچرائز ہو جائے گی ۔
پپیتے کا ماسک
ایک پکے ہوئے پپیتے کا گودا نکالیں۔ اس میں ایک چھوٹا چمچ زیتون کا تیل مکس کردیں ۔ اسے پندرہ منٹ تک چہرے پر لگا رہنے دیں ۔ دھونے کے بعد جلد ریشم کی طرح نرم و ملائم ہو جائے گی ۔
ڈارک چاکلیٹ کا ماسک
جی ہاں! چاکلیٹ بھی جلد کی نمی برقرار رکھنے کے لیے اہم ہے ۔ اس کا ماسک بنانے کے لیے ایک تہائی کوکو پاؤڈر، ایک چوتھائی کپ شہد اور دو بڑے چمچ دہی ملا کر تمام اجزا کو بلینڈ کر لیں ۔ اس پیسٹ کو پندرہ سے سے بیس منٹ تک چہرے پر لگائیں ۔ پھر ٹھنڈے پانی سے چہرہ دھو لیں ۔
گاجر کا ماسک
ایک گاجر لیں ۔ اسے ابال کر پیس لیں اس میں تھوڑا سا شہد شامل کر لیں ۔ اس ماسک کو دس سے پندرہ منٹ کے لیے چہرے پر لگا چھوڑ دیں ۔ گاجر میں موجود وٹامن اے اور بیٹا کیروٹین اینٹی ایجنگ ایجنٹ بھی ہیں ۔ یہ جلد کو سرد ہواؤں کے مضر اثرات سے محفوظ رکھتے ہیں ۔
اسٹرا بیری اور لیمبوکا ماسک
ایک چوتھائی کپ پسی ہوئی اسٹرابیریز میں دو بڑے چمچ لیمبو کا عرق، ایک بڑا چمچ دہی اور ایک بڑا چمچ شہد شامل کر لیں ۔ اس پیسٹ کو زیادہ پتلا مت ہونے د یجیئے گا ۔ اسے آٹھ سے دس منٹ کے لیے چہرے پر لگانا ہے ۔ پھر ہلکے گرم نرم کپڑے سے چہرے کوگیلا کریں اور ٹھنڈے پانی سے چہرے کو دھو لیں ۔

No comments:

Post a Comment

Health Tips Viewers