LifetimeEarn

Friday, 11 December 2015

سردی میں جلد کی خشکی اور خارش سے نجات حاصل کرنے کے گھریلو نسخے

جیسے جیسے موسم سرد ہونے لگتا ہے انسانی جلد خشک اور مردہ نظر آنے لگتی ہے بلکہ جسم میں جگہ جگہ خارش پریشانی کا باعث بننے لگتی ہے جس کی وجہ فضا میں خشک ہوا ہے جو انسانی جسم سے نمی کو ختم کردیتی ہے تاہم ذرا سی توجہ اور چند آسان ہدایات پر عمل کرکے اس خشک موسم میں بھی جلد کو ترو رتازہ رکھا جا سکتا ہے۔
نہانے کا دورانیہ کم کردیں: امریکی ماہرین کا کہنا ہے کہ سردیوں میں دیر تک گرم پانی سے نہانے سے جلد کے اندر موجود لازمی چکناہٹ ختم ہونے لگتی ہے جس سے جلد خشک ہونے لگتی ہے اس لیے ضروری ہے کہ اپنے نہانے کے دورانیہ کو 10 منٹ تک لے آئیں اور جب کہ نہانے کے لیے ہلکا گرم پانی استعمال کریں۔
صابن کا استعمال چھوڑ دیں: صابن میں انتہائی زیادہ پی ایچ موجود ہے جو انسانی جلد کی اوپری سطح کو متاثر کرتا ہے اور جلدی جلن اور خشکی کا باعث بنتا ہے اس لیے ضروری ہے کہ نہانے کے بعد موئسچرائزنگ باڈی واش کا استعمال کیا جائے یا پھر نہانے کے ساتھ ہی اچھی کوالٹی کا تیل استعمال کیا جائے تاکہ جلد کی قدرتی چکناہٹ برقرار رہے۔
خارش کے لیے ہاتھوں کا استعمال: جلد خشک ہوجانے پر اس پر خارش ہوجانا عام سی بات ہے اور لوگ خارش کرنے کے لیے کپڑا اور دیگر اشیا کا استعمال کرتے ہیں جس کی وجہ سے جلد کی سطح ٹوٹنے لگتی ہے بلکہ اس سے بیکٹریا جلد پر جگہ بنا لیتے ہیں اور ان سے جلد پر انفیکشن بھی ہوجاتا ہے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اگر آپ ایسا کرنا ہی چاہتے ہیں تو انتہائی نرم انداز میں کپڑے کا استعمال کریں اور کم قوت لگائیں تاکہ وہ جلد کو کھرچ نہ دے۔
نہانے کے بعد جلد کو تولیے سے مت رگڑیں: نہانے کے بعد اکثر لوگ اپنی جلد کو خشک کرنے کے لیے خوب رگڑتے ہیں لیکن اس سے تولیے کے فائبر کی رگڑ آپ کی جلد کو مزید تباہ کردیتی ہے اور جلد پر کھچیاں بننے لگتی ہیں اس لیے ضرری ہے کہ آپ جلد کو خشک کرنے کے لیے تولیے کو رگڑنے کی بجائے تھپتھپائیں۔
گیلی جلد پر موئسچرائزر استعمال کریں: نہانے کے فوری بعد گیلی جلد پر تیل یا کوئی موئسچرائزر لگائیں جس کی وجہ سے نمی اور چکناہٹ کے جلد کے اندر تک چلی جاتی ہے جو جلد کے تباہ سطح کو تازہ کردیتی ہے اور مزید توڑ پھوڑ سے بچالیتی ہے۔
بہت سے لوگ نہانے کے بعد جلد پر موئسچرائزنگ کریم اور تیل لگانا پسند نہیں کرتے ہیں جس کا انہیں نقصان اٹھانا پڑتا ہے حالانکہ خشکی کی وجہ سے جلد کے خلیوں ہونے والا گیب موئسچرائزنگ کی وجہ سے بھر جاتا ہے اور جلد مزید خراب ہونے سے بچ جاتی ہے۔

No comments:

Post a Comment

Health Tips Viewers