عام طور پر اکثر لوگوں میں ناک بند ہوجانے کی شکایات رہتی ہے یہ شکایت سردیوں میں خاص طور پر بہت بڑھ جاتی ہے۔ ناک بند ہوجانا ایک گھمبیر مسئلہ ہے جو اکثر سرد راتوں میں پیدا ہوتا ہے۔ ناک بند ہونے کی صورت میں سانس لینے کا عمل دشوار ہوجاتا ہے اور رات بھر کی نیند بھی متاثر ہوتی ہے۔ ناک بند ہونے کی یہ شکایت آگے چل کر Sinus کی بیماری کی شکل اختیار کرلیتی ہے، نہ صرف یہ بلکہآگے بڑھ کر یہ شکایت کئی بڑے مسائل کو جنم دے سکتی ہے۔ ناک بند ہونے کی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں جیسے وائرس، الرجی یا پھر ناک کی جھلی کا بڑھ جانا، یہ ایک ایسا مسئلہ ہے جس سے ہر دوسرا شخص متاثر ہوتا ہے۔ ان ٹوٹکوں سے آپ اس مسئلے سے نجات حاصل کرسکتے ہیں:
*پانی: گرم پانی کا استعمال جکڑی ہوئی ناک میں آرام دیتا ہے، ڈی ہائیڈریشن سے بچاتا ہے اور ناک کی جھلی میں حرارت پیدا کرتا ہے جس سے درد میں تسکین ملتی ہے، اگر ناک بہت زیادہ جکڑی ہوئی یا بند ہے اور آپ نیند بھی نہیں لے پارہے تو گرم پانی (نیم گرم یا جتنا گرم پیا جاسکتا ہو) شکر ملا کر پی لیں۔
سردی اور نزلہ سے بیزار انسان اس سے جلد سے جلدچھٹکارا حاصل کرنا چاہتا ہے ایسا اسی صورت میں ممکن ہے جب وہ اس کا بہترین حل تلاش کرے، گرم پانی سے بھاپ لینے کا عمل نہ صرف بند ناک کو کھولتا ہے بلکہ اس سے سر کے درد اور نزلہ سے کانوں میں ہونے والے درد سے بھی نجات ملتی ہے۔
*لہسن: ناک میں ہونے والے وائرل انفیکشن کو دور کرنے کے لئے اکسیر کا کام کرتا ہے، قدرت نے اس میں بہت سی بیماریوں کی شفاء رکھی ہے۔ بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھنے کے لئے لہسن کا باقاعدہ استعمال خاطر خواہ فائدہ دیتا ہے، اسی طرح بند ناک جیسے مسائل سے نبرد آزما ہونے کے لئے لہسن فائدہ دیتا ہے۔ ٹھنڈ لگ جانے یا انفلوئنزا ہوجانے کی صورت میں بھی لہسن کا باقاعدگی سے استعمال افاقہ پہنچاتا ہے۔ لہسن کا تیز اور مرچیلا ذائقہ نہ صرف بند ناک کو کھولتا ہے بلکہ سانس لینے کے عمل کو بہتر بناتا ہے، لہسن کا روزانہ استعمال بہت سی متعدی بیماریوں سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔
*ادرک: ایک چائے کا چمچہ تازہ ادرک کو ایک گلاس گرم پانی کے ساتھ استعمال کرنے سے بند ناک فوراً کھل جاتی ہے، ادرک کا استعمال چائے، لیموں کا رس اور شہد کے ساتھ بھی کیا جاسکتا ہے، ادرک میں شامل کیمیائی اجزاء ان قدرتی اشیاء کے ساتھ مل کر نزلہ زکام سے متعلق تمام امراض کا خاتمہ کرتا ہے۔
*سیب کا سرکہ: اس مرض میں سیب کا سرکہ بھی حیرت انگیز نتائج دیتا ہے، نہ صرف بند ناک کھولتا ہے بلکہ نزلے کے بار بار اخراج کو بھی روکتا ہے۔ اگر سیب کا سرکہ کسی دوسری چیز میں ملائے بغیر استعمال کیا جائے تو اس کا بہت جلد فائدہ پہنچتا ہے اس سے نہ صرف ناک صاف ہوتی ہے بلکہ سانس لینے کا عمل بھی آسان بناتا ہے۔
*ٹماٹر کا رس: ٹماٹر جسے عام طور پر ایک اس بھری سبزی کے طور پر جانا جاتا ہے یہ دراصل پھلوں کی ایک قسم ہے، ٹماٹر میں وٹامن سی کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے جو ہر لحاظ سے آپ کے جسم کے لئے فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔ ٹماٹر کھانے سے نہ صرف Sinuses پرابلم دور ہوتا ہے بلکہ ناک میں نزلہ کی صورت موجود رطوبت کو بھی ختم کرتا ہے اور ناک میں موجود چھوٹی چھوٹی خون کی نالیوں میں ہوجانے والی سوجن اور سرخی کو بھی دور کرتا ہے، وٹامن سی کی بھرپور موجودگی کی وجہ سے ہمارے جسم میں موجود مدافعتی نظام کو مضبوطی عطا ہوتی ہے۔
*ہربل چائے: چائے کو مختلف ہربل اشیاء جیسے Chamomile، پودینہ اور بلیک بیری یا نیلے بیر میں سے کسی ایک اجزاء کے ساتھ تیار کرکے اس ہربل چائے کا استعمال کیا جائے تو یہ بند ناک کے مسائل کو فوری ختم کرتی ہے۔ اس کے علاوہ ادرک والی چائے اور Rosemary کے پتوں کے ساتھ ملاکر تیار کی جانے والی چائے بھی اس مرض میں افاقہ دیتی ہے، نہ صرف یہ بلکہ نزلہ سے متعلق دیگر جملہ امراض جیسے سر کہ درد، کانوں اور گردن کا درد اور چہرے میں ناک کے اطراف جیسے جبڑوں اور مسوڑھوں میں ہونے والے درد کو بھی ختم کرتی ہے اس لئے ہربل اشیاء کے ساتھ تیار کی جانے والی ہر بل چائے ہر طرح سے اس مرض کے لئے سودمند ہے۔
*سوپ: نزلہ زکام کے لئے ہر قسم کا گرم سوپ بہترین سمجھا جاتا ہے، ہاٹ چکن سوپ اس مرض میں سب سے مفید ہوتا ہے، یہ جسم میں ٹھنڈک کو دور کرتا ہے اور بند ناک کو کھولتا ہے اس لئے موسم سرما میں دوسری غیر ضروری چیزیں کھانے کے بجائے اگر آپ اپنے کھانوں میں چکن کارن سوپ کا استعمال بڑھادیں تو یہ آپ کے لئے بہتر ہوگا۔ اس کے علاوہ سبزیوں کا سوپ بھی فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔
اسپرے: بند ناک کے لئے بازار سے اسپرے بھی با آسانی دستیاب ہے بصورت دیگر پانی میں نمک ملاکر گھر پھر بھی Nasal Spray تیار کیا جاسکتا ہے، نمک ملا پانی نہ صرف نزلہ زکام سے متاثر بند ناک کھولتا ہے بلکہ ناک میں موجود وائرس اور بیکٹریا کا خاتمہ بھی کرتا ہے۔
اسپرے: بند ناک کے لئے بازار سے اسپرے بھی با آسانی دستیاب ہے بصورت دیگر پانی میں نمک ملاکر گھر پھر بھی Nasal Spray تیار کیا جاسکتا ہے، نمک ملا پانی نہ صرف نزلہ زکام سے متاثر بند ناک کھولتا ہے بلکہ ناک میں موجود وائرس اور بیکٹریا کا خاتمہ بھی کرتا ہے۔
*جوسز کا استعمال: اگر آپ کو بند ناک کی شکایت مسلسل رہتی ہو تو ایسی صورت میں پانی کے ساتھ مختلف تازہ جوسز کا استعمال بھی بڑھادیں، یہ آپ کے جسم کو ڈی ہائیڈریشن یعنی پانی کی کمی سے بچاتا ہے، روزانہ آٹھ سے دس گلاس تک کا پانی پینا ہر طرح سے جسم کے لئے فائدہ مند ہے، ساتھ میں دن بھر وقفہ وقفہ سے مختلف قسم کے جوسز خاص طور پر پھلوں کے جوسز کا استعمال بھی رکھنا ضروری ہے جوسز کے ساتھ ہربل چائے بھی استعمال کی جاسکتی ہے کافی، کارن سوپ، سبزیوں کا سوپ، چائے وغیرہ کا مناسب استعمال جسم کو پانی کی کمی کا شکار نہیں ہونے دیتا۔
*پیاز: ایک درمیانی عدد کی پیاز کا چھلکا اُتار کر اسے درمیان میں سے کاٹ لیں، چار سے پانچ منٹ تک اسے سونگھیں اس سے ناک صاف ہونے کے ساتھ ساتھ کھل بھی جائے گی، نہ صرف یہ بلکہ اس سے سینہ اور ناک میں موجود ریشہ سے بھی نجات ملے گی۔
*کالی مرچ: ایک چائے کا چمچہ پسی کالی مرچ، ایک ٹیبل اسپون شہد کے ساتھ اچھی طرح مکس کرلیں اب اس میں گرم پانی شامل کرلیں اور اچھی طرح سے ملالیں کہ شہد اور کالی مرچ گرم پانی میں اچھی طرح سے حل ہوجائیں پندرہ منٹ کے بعد اس مکسچر کو پی لیں، بند ناک کا مسئلہ فوری حل ہوجائے گا۔ مرچ مسالوں والے کھانے: جس وقت آپ بند ناک اور نزلہ جیسے مسائل کا شکار ہوں ان دنوں میں پسی ہوئی لال مرچ، پیاز، ادرک اور لہسن کا اپنے کھانوں میں استعمال بڑھادیں، اس سے ناک کے اندر موجود بند چھوٹی چھوٹی نالیاں کھل جائیں گی اور آپ کو سانس لینے میں آسانی ہوگی۔
*یو کو لپٹس آئل: اس درخت میں سے جو تیل کشید کیا جاتا ہے اسے Evcalyputs کیا جاتا ہے، بند ناک کھولنے کے لئے اس تیل کے چند قطرے اپنے رومال میں ڈالیں اور رومال کو دس سے پندرہ منٹ تک سونگھیں اس کے علاوہ بند ناک کیوں کہ رات میں زیادہ تنگ کرتی ہے اس کے لئے اس تیل کے چند ڈراپ کسی اضافی کپڑے میں ڈال کر اپنے تکیہ پر بچھالیں رات بھر اس کی خوشبو آپ کے ناک میں جاتی رہے گیا ور بند ناک جیسی پرابلم نہیں ہوگی۔
No comments:
Post a Comment