سردیوں کی یخ بستہ راتوں رضائی میں دبک کرگرم گرم مونگ پھلیاں اور دوسرے میوے کھانے کا جو مزا ہے وہ انمول ہے ،لیکن کچھ لوگ اپنے وزن کے معاملے میں محتاط ہوتے ہیں وہ نہیں چاہتے کہ مونگ پھلی کھا کھا کر اپنا وزن بڑھائیں اور پھر اس کو کم کرنا ایک مشکل مر حلہ بن جائے ۔لیکن پھر سردیوں کے موسم سے لطف اندوز کیسے ہوں ؟تو جناب اس کے لئے ہم آپ کو کچھ مزیدار قسم کے سوپ کی تراکیب بتا رہے ہیں ،انہیں سردیوں کی سرد راتوں میں بنائیں اور اپنے گھر والوں یا مہمانوں کے ساتھ لطف اندوز ہوں۔
سردیوں کا اسپیشل سوپ
اجزاء
چکن کی یخنی چھ کپ
چکن بریسٹ ایک عدد نمک ایک چائے کا چمچ
سفید مرچ ایک چوتھائی چائے کا چمچ کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ
چلی ساس ایک کھانے کا چمچ ووسٹر شائر ساس ایک کھانے کا چمچ
چکن پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ بند گوبھی آدھا کپ (باریک کٹی ہوئی)
گاجر دو کھانے کے چمچ (کٹی ہوئی) مشروم دو کھانے کے چمچ (سلائس کیا ہوا)
ہری پیاز کے پتے ایک چوتھائی کپ ہرا دھنیا دو کھانے کے چمچ (کٹا ہوا)
کارن فلور تین کھانے کے چمچ

ترکیب
چکن یخنی کو گرم کرکے اس میں چکن شامل کرکے پکائیں یہاں تک کہ چکن گل جائے۔
پھر اس میں بند گوبھی، گاجر، مشروم، نمک، سفید مرچ، کالی مرچ، سیراچا ساس، ہوئی سن ساس اور چکن پاؤڈر شامل کرکے دس منٹ کے لئے پکائیں۔
پھر کارن فلور کو آدھا کپ پانی میں گھول کر سوپ کے اوپر ڈال دیں اور گاڑھا ہونے تک پکائیں۔
آخر میں ہرا دھنیا اور ہری پیاز کے پتے ڈال کر گرم گرم سرو کریں۔
مزیدار اسپیشل ونٹر سوپ تیار ہے۔

مزیدارتھائی سوپ
اجزاء
تیل ایک کھانے کا چمچ ادرک کے باریک سلائس دوکھانے کے چمچ
چکن کی یخنی دس سے بارہ کپ سفید مرچ آدھا چائے کا چمچ
لیموں کا رس چوتھائی کپ ہری مرچ چھ عدد
چینی ایک کھانے کا چمچ نمک حسب ذائقہ
ٹو بیکو ساس ایک کھانے کا چمچ فرائیڈ چاول ایک کپ
ہرا پیاز دو عدد

میرنیشن کیلئے
چکن ایک عدد (ایک کلو) نمک چوتھائی چائے کا چمچ
چینی چوتھائی چائے کا چمچ سفید مرچ چوتھائی چائے کا چمچ
کارن فلور ایک کھانے کا چمچ

فرائیڈ چاول بنانے کیلئے :نمک کے بغیرابلے چاولوں کو تھوڑے سے تیل میں فرائی کریں کہ وہ گولڈن ہو جائیں۔پھر ان کو ایک طرف رکھ دیں۔
چکن پر نمک،چینی،سفید مرچ اور کارن فلور لگا کے اٍسے میری نیٹ ہونے کیلئے رکھ دیں۔
ایک پین میں تیل گرم کرکے کٹی ہوئی ادرک کو ہلکا فرائی کرلیں۔
پھر اس میں آدھا کپ چکن کی یخنی شامل کرکے پکائیں۔
اب میری نیٹ کی ہوئی چکن شامل کرکے مزید فرائی کریں۔
چکن پک جائے تو باقی یخنی،سفید مرچ،لیموں کا رس،چینی،نمک اور ٹوبیکوساس شامل کرکے مکس کریں۔
تھوڑا سا پکنے کے بعد فرائیڈ چاول شامل کرکے مکس کریں۔
تیار ہونے پر سرونگ باؤل میں نکالیں۔کٹی ہری مرچ اور ہرا پیاز سے سجا کے پیش کریں۔
ان سردیوں میں اس مزیدار تھائی سوپ سے ضرور لطف اندوز ہوں۔

گاجرکریم سوپ
اجزاء
مکھن تیس گرام کھٹی کریم یادہی تین چوتھائی کپ
چکن اسٹاک چارکپ ( یخنی) مصالحہ چھڑکنے کے لئے
آلو۔درمیانے دو(چوکورٹکڑے کاٹ لیں) گاجریں چھ عدد(سلائس کاٹ لیں)
لہسن ایک جوا(کچل لیں) پیاز ایک عدد(کاٹ لیں)

ایک بڑی پتیلی میں مکھن کو پگھلالیں۔ اس میں گاجر، لہسن اور پیاز ڈال کر دو سے تین منٹ تک پکائیں۔ پھر چمچ چلاتے ہوئے آلو شامل کردیں۔آنچ ہلکی کردیں۔ اور ڈھکن ڈھانپ کر سبزیوں کو چار تا پانچ منٹ تک پکنے دیں۔ یخنی ڈال دیں اور اُبال لیں پھر حسب ذائقہ نمک مرچ ملائیں۔ آنچ ہلکی کردیں۔ اور سوپ کو اُبلنے دیں(ڈھکن ڈھانپ کر پچیس منٹ تک) سوپ کو فوڈ پروسیسر یا بلینڈر میں پلین کرلیں اور سوپ کے پیالوں میں ڈال کر گرما گرم سروکریں۔ البتہ چمچ بھردہی یا کھٹی کریم سے گارنش کرنا نہ بھولیں۔ اگر مصالحہ چھڑکنا چاہیں تو گارنشنگ کے لئے چھڑک دیں۔
لذیذ گاجر کریم سوپ اپنے گھر والوں کے ساتھ انجوائے کریں ۔

No comments:
Post a Comment