ہے ،کچھ باتوں کا خیال رکھ کر آپ سردیوں میں درپیش بالوں اور جلد کے بہت سے مسائل سے بچ سکتی ہیں ۔ سخت سردی کے اس موسم میں اپنے پاؤں کو نہ بھولیں،نرمی سے اپنے پاؤں کو نہانے کے دوران جھانوے کی مدد سے رگڑئیے۔شاور لینے کے بعد اپنی ٹانگوں کوتھوڑا گیلا ہی رہنے دیں اور ان پر موئسچرائزر لگائیے۔
سردیوں میں بالوں کی حفاظت:
سردیاں شروع ہوتے ہی آپ محسوس کرنے لگتے ہیں کہ آپ کے بال کچھ بے جان
اور بے رونق ہونے لگے ہیں،سردیوں میں بالوں کے مسائل بڑھ جاتے ہیں خاص طور پر سب سے عام مسئلہ بالوں کا خشک ہوجانا ہے کیونکہ سردی میں بالوں کی نمی کم ہوجاتی ہے ۔مگر کچھ باتوں کا خیال رکھ کر آپ اپنے بالوں کو جاندار اور پرکشش رکھ سکتے ہیں۔
*بالوں کو تیل لگائیے
سب سے آسان طریقہ تو یہ ہے کہ آپ اپنے بالوں کو باقاعدگی سے تیل لگائیے تاکہ آپ کے بالوں کی جڑوں تک صاف خون oxygenated blood جائے۔اس سے آپ سکون محسوس کریں گے اور آپ کے بالوں کی نشوونما میں بھی بہتری آئے گی ۔ناریل کا تیل اور سرسوں کا تیل بالوں کے لئے بہترین ہیں۔شیمپو اور کنڈیشنر ز کا انتخاب کرتے ہوئے اپنے بالوں کی قسم کو مد نظر ضرور رکھیں۔اور بہت تیز اور خوشبودار شیمپو سے اجتناب کریں۔
*ڈیپ کنڈیشن
بالوں کی کنڈیشنگ کے لئے انڈہ بہترین ہے ،انڈ ے کی زردی میں تھوڑا سا سرسوں کا تیل ملا کر لگائیے اور کچھ دیر بعد دھو لیں ،اگر آپ سر پر انڈہ لگا کر انتظار نہیں کر سکتے تو بے شک فورا دھو ڈالیں ،بالوں کی بہت اچھی کنڈیشنگ ہوجاتی ہے ۔دوسرا طریقہ یہ ہے کہ بالوں میں تیل لگا کر ایک تولیہ کو گرم پانی میں بھگو کر نچوڑ لیں اور پھر تیل لگے بالوں پر لپیٹ لیں۔کچھ دیر انتظار کریں اور پھر بال دھو لیں۔اس کے علاوہ آپ Deep conditioning treatmentبھی کرواسکتی ہیں۔
گرم پانی بالوں کے لئے کبھی استعمال نہ کریں ،اس سے بال خشک ہوتے ہیں اور خراب ہوجاتے ہیں ،گرم پانی آ پ کے نازک بالوں کے لئے مضر ہے اس لئے سردیوں میں بھی نارمل ٹمپریچر کا پانی بالوں کے لئے استعمال کریں۔
بالوں کو اسکارف یا ٹوپی کی مدد سے ڈھانپ کر رکھیں،تاکہ سرد ہوا سے بچا ؤ ہو ،نیز دھوپ سینکتے ہوئے بھی بالوں کو دھوپ سے بچائیں۔خیال رہے کہ بالوں کو بہت مضبوطی سے نہ ڈھانپیں کہ آپ کے سر کی جلد میں خون کی روانی بھی رک جائے ،اسکارف یا ٹوپی کو تھوڑا ڈھیلا رکھیں ہیئر ڈرائر کا زیادہ استعمال نہ کریں ،اس سے بال خشک اور خراب ہوجاتے ہیں ۔اگر ہیئر ڈرائر استعمال کریں تو اس کی سیٹنگ کول coolپر رکھیں۔
سردیوں میںآپ کی جلد اور بال زیادہ توجہ چاہتے ہیں انہیں نمی کی ضرورت ہوتی ہے ،تھوڑی سی توجہ سے آپ بہت سے مسائل سے بچ سکتے ہیں۔
سردیوں میں جلد کی حفاظت :
سرد اور خشک ہوائیں نہ صرف چہرے بلکہ ہاتھوں اور پیروں کو بھی بری طرح متاثر کرتی ہیں۔ مثلا انتہائی حساس جلد کی حامل خواتین خشکی کے اس حملے سے فوری طور پر متاثر ہوتی ہیں۔ ان کی جلد بے رونق خشک اور کھردری ہونے لگتی ہے۔ بازار میں ملنے والے نت نئے لوشن استعمال کرنے کے باوجود فائدے کی کوئی صورت نظر نہیں آتی۔ ایسے میں خواتین گھبرا کر یا بے زار ہو کر لوشن استعمال کرنا ترک کر دیتی ہیں ایسا کرنا صحیح نہیں ہے۔ حسن کی حفاظت سب سے ضروری چیز ہے خصوصاً بڑھتی ہوئی عمر کی خواتین کو اس بات کا خاص خیال رکھنا چاہئے کہ وہ موسمی اثرات سے اپنی جلد کا بچا ؤکریں۔ کوئی بھی شے جلد پر استعمال کرنے سے قبل یہ بات اچھی طرح ذہن نشین کر لیجئے کہ وہ چار دن کسی بھی شے کو استعمال کرنے سے مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہوں گے ۔اس کیلئے مسلسل محنت کی ضرورت ہے۔ صبر آزما وقت کے بعد ہی آپ خود فرق محسوس کریں گے۔ موسم سرما کے آغاز کے ساتھ ہی کولڈ کریم، چکنے لوشن یا جیلاٹن اور گلیسرین کی خریداری کریں۔
خشک ہوا کے باعث جلد پھٹ جا ئے تو ٹھنڈا دودھ چہرے پر ملیں ۔ خشک جلد کے لیے نرم اور کریمی صابن استعمال کریں ۔
*خشک جلد کے لیے ما سک
ما سک دوران خون کو بہتر بناتے ہیں ، پٹھو ں کو قوت دیتے ہیں اور جلد کی لچک برقرار رکھنے میں اہم کر دار ادا کرتے ہیں ۔ خشک جلد کے لیے عام طور پر ماہرین یہ ماسک تجویز کرتے ہیں۔
ایک کھا نے کا چمچ زیتو ن کے تیل میں دو چمچ تا زہ کریم ملا کر دس منٹ تک چہرے پر لگائیں اور گرم پانی میں بھیگے ہوئے روئی کے پیڈ کے ساتھ صاف کریں۔
ایک کھا نے کا چمچ شہد ، پندرہ قطرے سنگترے کا ر س، ایک کھا نے کا چمچ ملتانی مٹی اور ایک چمچ عرق گلا ب کو اچھی طرح مکس کر کے چہرے پر لیپ کریں ۔ دس پندرہ منٹ بعد چہرہ دھو لیں ۔
ایک کھا نے کا چمچ کا ر ن فلور ، ایک با دام پسا ہوا، زیتو ن کا تیل ، تا زہ کریم میں اچھی طر ح مکس کر کے چہرے پر لگائیں ۔ دس منٹ بعدچہرہ دھو لیں ۔
شہد اور خو بانی کا ماسک چہرے کے با لو ں کو جڑوں سے کمزور کر تا ہے اور بال�آخر چند مر تبہ کے استعمال سے یہ بال اتر جاتے ہیں ۔ یہ ما سک جلد کو غذائیت مہیا کر تا ہے ، جلد کو ڈھلکنے نہیں دیتا اور نرم و ملائم بناتاہے۔
سمندری جڑی بو ٹیو ں کا ماسک مقبول موسچرائزنگ ٹریٹمنٹ ہے ۔ خصو صاآنکھو ں کے ارد گر د نا ز ک بافتوں کی حفاظت کے لیے بہترین ما سک تصور کیا جا تاہے ۔ یہ ما سک جلد کو ضروری نمکیا ت فراہم کر تا ہے ، جھریا ں نہیں بننے دیتا ، خون کی گر دش کو بہتر کر تا ہے ۔ سمندری جڑی بو ٹیو ں کے ماسک سے روکھی اور خشک جلد کو بے پناہ فوائد حاصل ہوتے ہیں۔
چہرے پر لگانے والے تمام ما سک اور ٹوٹکے ہاتھوں کے لیے بھی مفید ہو تے ہیں ۔ خوبا نی اور شہد سے بنی کریم غذائیت بخش ہے۔ جھریو ں کو روکتی ہے ۔ جلد کو سڈول بناتی ہے ۔کھردری اور خراب جلد کو کم وقت میں ٹھیک کرنے کے لیے وافر مقدار میں کریم لگائیں۔ اور دستانے پہن کر سو جائیں۔
خشک جلد کے مسائل اور گھریلو ٹوٹک
سر دیو ں میں جلد خشک ہو جا تی ہے اور اگر بروقت اس کی حفاظت نہ کی جائے ۔ تو سردیا ں ختم ہونے کے با وجو د چہرے اور ہا تھو ں خصو صا پیرو ں کی ایڑیاں خرا ب رہتی ہیں ۔ ایڑی اور تلو وں کی جلد چونکہ موٹی ہو تی ہے ۔ اس لیے جسم میں قدر تی طور پر بننے والا تیل اس جلد کو ملا ئم رکھنے میں ناکام رہتا ہے ۔ اس لیے جلد کو با ہر سے نرم رکھنے کے لیے چکنا ئی لگانے کی ضرورت ہو تی ہے۔
No comments:
Post a Comment