ہر لڑکی یہ چاہتی ہے کہ اس کے ہاتھ اور ناخن صاف ،خوبصورت،اور چمکدارنظر آئیں،اور دوسرے یہ کہ ناخن مضبوط ہوں ،اور جلدی بڑھتے ہوں ۔لیکن زندگی اتنی مصروف ہوگئی ہے کہ کسی کے پاس اتنا وقت نہیں کہ وہ مستقل ڈاکٹروں یا بیوٹیشنز کے چکر لگا سکے یا ان سے معلومات حا صل کر سکے ۔ایسے میں کچھ گھریلوٹوتکے ایسے ہیں جن پر عمل کر کے آپ گھر بیٹھے اپنے ہاتھوں اور ناخنوں کو خوبصورت بنا سکتے ہیں ،ہم آپ کو کچھ ایسی سادہ اور آسان ٹپس بتائیں گے جن کو استعمال کر کے نہ صرف آپ کے ناخن مضبوط ہو ں گے بلکہ تیزی سے بڑھیں گے بھی۔
پانی:
پانی ،ناخنوں کو صاف اور چمکدار رکھنے کا سب سے سادہ اور آسان حل ہے ،اسی لئے جتنا ہو سکے پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں ۔زیادہ سے زیادہ پانی پیجئیے۔اس سے آپ کو واضح فرق نظر آئے گا ۔
لیموں:
ایک اچھا عمل یہ ہے کہ تھوڑا سا لیموں کارس لیں اس میں اپنے ناخن کچھ دیر ڈبو کر رکھیں۔اس کے بعد نیم گرم پانی سے ہاتھ دھو لیں اور اس پر کوئی اچھا موئسچرائزرلگائیں ،آپ چاہیں تو ہاتھوں اور ناخنوں پر لیموں مل بھی سکتی ہیں اور اس کے بعد گرم پانی سے ہاتھ دھو لیں ۔
سرسوں کا تیل:
اپنے ناخن 7سے 10منٹ کے لئے نیم گرم سر سوں کے تیل میں ڈبو لیں اور ان کو آہستگی سے تیل کے اندر ہی ملتے رہیں ،اس سے آپ کے ناخن مضبوط،صحت مند اور فٹ رہیں گے ۔
زیتوں کا تیل:
زیتون کا تیل بھی آپ کے ناخنوں کے لئے بہترین ہے ،ایک دن کے وقفے کے ساتھ 15منٹ کے لئے اپنے ناخن زیتون کے تیل میں ڈبوئیں ،ہفتے میں تین سے چار دفعہ یہ عمل دہرائیں۔
بادام کا تیل:
آپ اپنے ناخنوں کو زیتون کے تیل،بادام کے تیل،اور دودھ کے مکسچر میں چند منٹ ڈبو ئیں ،اس سے آپ کے ناخن مضبوط ہوں گے ،یہ عمل ہفتے میں تین دفعہ دہرائیں ۔
ناریل کا تیل:
صحت مندناخن صاف اور شفاف ہوتے ہیں ان میں گلابی پن ہو تا ہے۔اگر آپ کھردرے اور پیلے ناخنوں سے پریشان ہیں تو ان پر ناریل کے تیل کا مساج کریں ۔یا پھر لیموں کے چھلکے کو ناخنوں پر نرمی سے رگڑیں اس سے آپ کے ناخن صاف اور خوبصورت نظر آئیں گے ۔
پٹرولیم جیلی:
اگر آپ اپنے ناخنوں پر قدرتی چمک لانا چاہتی ہیں تو پٹرولیم جیلی کا مساج کریں یہ آپ کے ناخنوں کی چمک کے لئے بہترین ہے ۔اس کے مساج کے کچھ دیر بعد روئی کے ٹکڑے سے ناخن آہستگی سے صاف کر لیں ۔
*ہاتھوں اور پیروں کے ناخنوں کی سطح کو ہموار اور چمکدار بنانے کے لئے ایک کھانے کا چمچ انناس کا رس،ایک چائے کا چمچ انڈے کی زردی،ایک چائے کا چمچ سرکہ شامل کریں اور ان تمام چیزوں کو اچھی طرح ملا کر ہاتھوں اور پیروں کے ناخنوں پر آدھا گھنٹہ لگا رہنے دیں اور اس کے بعد ہاتھوں اور پاؤں کو دھوکر اچھی طرح خشک کر لیں ۔
*ناخنوں کو خوبصورت اور پر کشش بنانے کے لئے اچھی اور غذائیت سے بھرپور غذا کا استعمال کریں کیونکہ ہماری غذابھی براہِ راست ہمارے ناخنوں پر اثر انداز ہو تی ہے ،اپنی خوراک میں دودھ سے بنی مصنوعات کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں ۔
*2کھانے کے چمچے سمندری نمک باریک پسا ہوا،اور 2قطرے لیموں کے رس کو نیم گرم پانی سے بھرے برتن میں ڈالیں اور اپنے ناخنوں کو 10سے 15منٹ تک اس برتن میں ڈال کر بیٹھے رہیں ۔اس کے بعد ہاتھوں کو خشک کر لیں ،اور کوئی معیاری کریم کا لوشن لگائیں ،ہفتے میں دو بار اس عمل کو دہرانے سے آپ کے ناخن نا صرف صحت مند رہیں گے بلکہ یہ ٹوٹ پھوٹ سے بھی محفوظ رہیں گے۔

No comments:
Post a Comment