LifetimeEarn

Tuesday, 1 December 2015

بالوں کا جھڑنا روکنے کے پانچ گھریلو ٹوٹکے



بال جھڑنا ایک قدرتی عمل ہے اور ہر شخص کے پچاس سے سو بال روزانہ جھڑتے ہیں ۔ نہانے کے دوران ایک عام انسان کے ڈھائی سو کے قریب بال ٹوٹ جاتے ہیں ۔ البتہ اگر بال جھڑنے کی رفتار میں تیزی آجائے تو پھر اسے روکنے کے لیے اقدامات کرنے ضروری ہو جاتا ہے ۔ ایک مہینے میں بال آدھا انچ بڑھتے ہیں۔ اگر کسی وقت بال بڑھنا رک جائیں تو دو تین مہینے بعد یہ ہی بال جھڑنا شروع ہو جاتے ہیں ۔موسم سرما میں بال جھڑنے کی رفتار میں عموماًاضافہ ہو جاتا ہے ۔ اس کی وجہ جسم میں ہونیو الی نمی بھی ہو سکتی ہے۔ بالوں کا جھڑنا روکنے کے لیے یہ گھریلو ٹوٹکے اپنا کے دیکھیں :

ناریل کا دودھ


ناریل سے حاصل کیا جانے والا دودھ غذائیت سے بھرپور ہوتا ہے جو کہ بالوں کو بے انتہا فائدہ پہنچاتاہے۔
ناریل کو چھیل کربلینڈر میں ڈال کر پیس لیں
اس دودھ کو بالوں اور سر کی جلد پر لگائیں اور 15سے20منٹ کے لیے چھوڑ دیں۔
پھر بالوں کی جڑوں میں ہلکے ہاتھ سے مساج کریں۔
اس سے بال جھڑنا کافی حد تک رک جائے گا۔
اس ٹوٹکے کو ہفتے میں ایک بار ضرور استعمال کریں ۔

نیم کے پتے


نیم کے پتوں میں کئی بیماریوں کا علاج پوشیدہ ہے ۔یہ بالوں کو جھڑنے سے بھی روکتے ہیں ۔
نیم کے پتے توڑ کر انہیں اس وقت تک ابالیں جب تک اس کا پانی آدھا نہ رہ جائے ۔
اس پانی کو ٹھنڈا ہونے دیں پھر اس سے بالوں کو دھو لیں ۔
اس نسخے پر ہفتے میں ایک سے دو بار عمل کریں۔

شہد اور زیتون کا تیل


دو بڑے چمچ شہد میں دو بڑے چمچ زیتون کا تیل شامل کرلیں ۔
اسے اچھی طرح ملائیں اور اس مکسچر میں ایک چھوٹا چمچ دارچینی پاؤڈر شامل کریں ۔
اس پیسٹ کو سر اور بالوں پر لگا کربیس سے پچیس منٹ کے لیے چھوڑ دیں ۔
پھر بال دھو لیں۔ اس سے بال نرم و ملائم بھی ہو جائیں گے اور نئے بال بھی اگنے لگیں گے ۔

آملا


ناریل کے تیل میں آملہ شامل کرکے اسے گرم کریں جب تک تیل کالا نہ ہو جائے ۔
اس مکسچر کو ٹھنڈا کرلیں اور جڑوں میں لگائیں ۔
ہلکے ہاتھ سے مساج کریں۔تین مٹ بعد دھو لیں۔

ایلو ویرا جیل


ایلو ویرا سے بالوں کی نشونما ہوتی ہے اور وہ مضبوط ہو جاتے ہیں ۔
ایلو ویر کی شاخ میں سے جیل نکالیں ا ور اسے سر پر لگا لیں۔
اس سے بال جھڑنا رک جائیں گے کیونکہ ایلو ویرا خشکی کا خاتمہ کرتا ہے ۔
اسے کچھ گھنٹوں تک بالوں میں لگا رہنے دیں پھر بال سادے پانی سے دھولیں ۔

پیازاور شہد


پیاز کو بیچ میں سے کاٹیں اور اسے بالوں کی جڑوں میں مل لیں ۔
اس کے بعد تھوڑا سا شہد لیں اور اس سے بالوں کا مساج کریں ۔
کچھ منٹ تک اسے لگا رہنے دیں پھر ہلکے گرم پانی سے بال دھو لیںؒ ٰ
اس عمل کو ہر دس دن بعد دہرایا جا سکتا ہے ۔

بولوں کا جھڑنا روکنے ا ور ان کی بہتر نگہداشت کے لیے ان گھریلوٹوٹکوں کے ساتھ ساتھ اچھی غذاکا استعمال اور اعصابی سکون کا ہونا بھی ضروری ہے ۔

No comments:

Post a Comment

Health Tips Viewers