LifetimeEarn

Tuesday, 1 December 2015

Oily Skin Care In Winter



چکنی جلد والے افراد کے چہرے پر جگہ جگہ چکناہٹ جمع ہو جانے کی وجہ سے نشانات بننا شروع ہوجاتے ہیں جن میں اکثر خارش بھی محسوس ہونے لگتی ہے ۔ غدودوں کی حد سے زیادہ سرگرمی کی وجہ سے جلد کی سطح پرچکناہٹ پھیل جاتی ہے، اس کے باعث کیل ، مہاسے ، بلیک ہیڈزاور داغ دھبے بھی جلد کو بدنما بنا دیتے ہیں۔یہ ہی وجہ ہے کہ چکنی جلد کی حفاظت کرنا مشکل کام سمجھا جاتا ہے ۔ عام طور پر لوگ ایسا سوچتے ہیں کہ سردیوں میں چکنی جلد کو دیکھ بھال کی ضرورت نہیں ہوتی کیونکہ سردیوں کی ہوائیں جلد سے اضافی تیل سکھا دیتی ہیں ۔ یہ بات درست نہیں ۔ سردیاں ہوں یاگرمیاں چکنی جلد کا خیال رکھنا ہر موسم میں ضروری ہے ۔ سردیوں میں زیادہ گرم پانی سے نہانا اضافی چکناہٹ کے ساتھ ساتھ جلد سے ضروری نمی بھی کھینچ لیتا ہے ۔ جلد خشک ہونے لگتی ہے تو اس کے لیے جسم مزید تیل پیدا کرتا ہے جس سے چکنی جلد کی حالت مزید بگڑ جاتی ہے ۔ سردیوں میں ان سات باتوں کا خیال رکھ کر آپ اپنی جلد کو شاداب اور چمکدار رکھ سکتی ہیں:

۔ سہی موائسچرائزر کا استعمال


سردیوں میں بھی آئل فری موائسچرائز کا استعمال جاری رکھیں ۔ ایسی جلد کے لیے کئی اقسام کے موائسچرائزرزمارکیٹ میں دستیاب ہیں جیسے کے واٹر بیسڈ یاجیل والے موائسچرائزرز۔ کوشش کریں کہ ایسا موائسچرائزر استعمال کریں جس میں وٹامن ای موجود ہو ۔ جلد می چکنائی کی مقدار اعتدال میں رکھنے کے لیے ہر بار منہ دھونے کے بعد موائسچرائزر کا استعمال ضروری ہے ۔

۔ جلد کوایکسفولیئٹ کریں


جلد کی صحت کے لے ایکسفولیئشن بے حد اہم ہے ۔ اس مقصد کے لیے جلد کا کسی دانے دار کریم یا لوشن سے مساج کیا جاتا ہے جس سے جلد کی مردار تہہ چھلکے کی طرح اتر جاتی ہے ۔ یہ عمل جلد کی صفائی اور اس میں کسی بھی قسم کے فنگس یا جراثیم پیدا ہونے سے روکنے کے لیے ضروری ہے ۔ وٹامن ای سے بھرپور ایکسفولیئٹنگ جیل استعمال کریں۔ سردیوں میں اس کا ہفتے میں دو بار استعمال کافی ہے ۔

۔ پیٹرولیم جیل سے اجتناب


ہونٹوں یا جلد پر پیٹرولیم جیل ا ستعمال نہ کریں۔ اگر ہونٹ پھٹنے لگیں تو کوئی میڈیکیٹڈ یا ہربل لپ بام استعمال کریں ۔

۔ ٹی ٹری آئل کاا ستعمال


سردیوں میں نہانے کے لیے گرم پانی کا استعمال کیا جاتا ہے ۔ اگر پانی میں ٹی ٹری آئل کے چند قطرے شامل کر لیے جائیں تو وہ جسم سے ضروری نمی کھونے نہیں دیتے ۔ اس کے استعمال سے جلد نرم و ملائم رہتی ہے اور چکنی نہیں ہوتی ۔

۔ زیادہ پانی کا استعمال


سردیوں میں پانی کا استعمال بڑھادیں ۔ پانی جسم سے فاضل مادہ اور جلد میں موجود جراثیم اور گندگی کو خارج کردیتا ہے جو جلد کو چکنا یا اس پر ایکنی ہونے کا باعث بنتے ہیں ۔

۔ آئل فری میک اپ لیں


ہمیشہ ایسا فاؤنڈیشن خریدیں جو واٹر بیسڈ یا آئل فری ہو۔ سردیوں کے لیے فاؤنڈیشن یا تو کریم فارم میں لیں یالیکویڈ میں ۔ ایسے میک اپ کا سامان جس میں قدرتی تیل ہو چکنی جلد والوں کے لیے سہی نہیں۔ میٹ میک اپ چکنی جلد کے لیے اچھا بھی ہے اور زیادہ دیر تک برقرار بھی رہتا ہے ۔

۔ جلد کی باقائدگی سے صفائی ضروری


جلد کی تمام ضروریات پوری کرنے لیے باقائدگی سے کلینزنگ، ٹوننگ اور موائسچرائزنگ کرناضروری ہے ۔ کلینزنگ ملک کی جگہ واٹر بیسڈ کلینرز اور ٹنورز استعمال کریں ۔

ان طریقوں کو اپننانے کے علاوہ سردیوں میں چکنی جلد کی حفاظت کے لیے مناسب نیند‘ متوازن غذا‘ ورزش اور وٹامن سپلیمنٹ کا باقاعدگی سے استعمال بھی سودمندہے۔


No comments:

Post a Comment

Health Tips Viewers