کہتے ہیں سردیوں کا موسم کھانے پینے کا موسم ہے ۔اس موسم میں مزے مزے کے کھانے ،مزے مزے کے میوے ،مزے مزے کے پکوان آپ کے موسم کے لطف کو دوبالا کر دیتے ہیں ۔کچھ ایسی خاص دشز ہیں جنہیں کھانے کے لئے لوگ خاص طور پر سردیوں کا انتظار کرتے ہیں ،کیونکہ ان کی گرم تاثیر ان کھانوں کو گرمیوں میں کھانے سے روکتی ہے ۔ویسے تو ہمارے ہاں لوگ کھانے پینے کے اتنے شوقین ہیں کہ سارا سال ہی کھانے پینے کے بہانے ڈھونڈتے ہیں ۔لیکن پھر بھی کچھ ڈشز ایسی ہیں جو صرف سردیوں کے موسم میں ہی مزا دیتی ہیں ،ان میں سے کچھ کی ترکیبیں ہم آپ کو بھی بتاتے ہیں ۔
گڑ پاپڑی
اجزاء
گیہوں کا آٹا تین سو پچھتر گرام
سوجی ایک سو پچیس گرام
سونف پچیس گرام
چھوٹی الائچی پینتیس عدد
اصلی گھی آدھا کلو
گوند ایک سو پچیس گرام
گڑ سات سو پچاس گرام
پسا کھوپرا دو سو پچاس گرام
گیہوں کا آٹا تین سو پچھتر گرام
سوجی ایک سو پچیس گرام
سونف پچیس گرام
چھوٹی الائچی پینتیس عدد
اصلی گھی آدھا کلو
گوند ایک سو پچیس گرام
گڑ سات سو پچاس گرام
پسا کھوپرا دو سو پچاس گرام
ترکیب
گیہوں کے آٹے میں سوجی ملاکر الگ رکھ دیں۔گرائنڈر میں سونف اور پینتیس عدد چھوٹی الائچی ڈال کر باریک پیس لیں۔ایک برتن میں اصلی گھی کی آدھی مقدار یعنی دو سو پچاس گرام گرم کرلیں۔اس میں گوند ڈال کر اچھی طرح فرائی کر لیں۔پھر فرائی کی ہوئی گوند کو پین سے نکال کر کوٹ لیں۔اب پین میں بچے ہوئے گھی میں سوجی اور آٹے کا آمیزہ ڈال کے ہلکی آنچ پر دس منٹ تک بھونیں۔دوسرے برتن میں بقیہ دو سو پچاس گرام گھی گرم کریں۔اس میں گڑ ڈال کر ہلکی آنچ پر پکائیں۔ مسلسل چمچہ چلاتے رہیں کہ گڑ گھل جائے۔
آمیزے میں بلبلے بننے لگیں تو چولہے سے ہٹا کر سوجی اور آٹے کا بھنا ہوا آمیزہ شامل کر دیں۔
ساتھ ہی اس میں کوٹی ہوئی گوند، ایک سو پچیس گرام پسا کھوپرا اور الائچی کا پسا ہوا آدھا آمیزہ ڈال کر مکس کریں۔اس آمیزے کو گریس کی ہوئی ٹرے میں ڈال کر جمنے کے لیے چھوڑ دیں۔اب اس کی قتلیاں کاٹ لیں ،اوپر سے میوے کاٹ کے ڈال دیں،اور پھر اس مزیدار گڑ پاپڑی سے لطف اندوز ہوں۔

ملائیشین فرائیڈ فش
اجزاء
فش فلے آدھا کلو
نمک حسبِ ذائقہ
کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ (پسی ہوئی)
میدہ دو کھانے کے چمچ
تیل ایک چوتھائی کپ
ادرک ایک درمیانہ ٹکڑا (باریک کٹی ہوئی)
لہسن کے جوئے دو سے تین عدد (باریک کٹے ہوئے)
پیاز ایک عدد (باریک کٹی ہوئی)
لال مرچ ایک عدد (تازہ، سلائس میں)
لال مرچ آدھا چائے کا چمچ (پسی ہوئی)
براؤن شوگر ایک چائے کا چمچ
سویا سوس دو کھانے کے چمچ
لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچ
پانی حسبِ ضرورت

پہلے فش فلے کو چوکور ٹکڑوں میں کاٹ کر ہلکا سا نمک اور پسی کالی مرچ میں میری نیٹ کرکے خشک میدے میں کوٹ کریں اور ہلکے سے تیل کے ساتھ شیلو فرائی کر لیں کہ خستہ ہو جائے۔جب دونوں طرف سے رنگ آجائے تو نکال کر ایک طرف رکھ دیں۔اب باقی بچا تیل ایک کڑاہی میں گرم کرکے اس میں ادرک، لہسن کے جوے، پیاز اور تازہ لال مرچ شامل کرکے اتنا بھونیں کہ پیاز نرم ہو جائے۔اب اس میں پسی لال مرچ، براؤن شوگر، سویا سوس، نمک، لیموں کا رس اور آدھا کپ پانی شامل کریں اور آنچ تیز کرکے اچھی طرح سے بھون لیں۔جب ساس تھوڑا سا گاڑھا ہو جائے تو فرائی کی ہوئی مچھلی کے اوپر ڈال کر سرو کریں۔چاہیں تو ڈش آؤٹ کرتے وقت یہ ساس ڈالیں تاکہ مچھلی کی خستگی برقرار رہے۔پیش کرتے ہوئے ساتھ میں فرنچ فرائز بھی رکھ لیں تو زیادہ مزا آئے گا ۔

سرسوں کا مزیدار ساگ
اجزاء
سرسوں کا ساگ دوکلو
ہری مرچیں چھ ،سات عدد
نمک حسبِ ذائقہ
لال مرچیں(پسی ہوئی) ایک چائے کا چمچ
پا نی تین جگ
آٹا چھ بڑے چائے کے چمچ
خالص گھی یا مکھن آدھاکپ
سرسوں کا ساگ دوکلو
ہری مرچیں چھ ،سات عدد
نمک حسبِ ذائقہ
لال مرچیں(پسی ہوئی) ایک چائے کا چمچ
پا نی تین جگ
آٹا چھ بڑے چائے کے چمچ
خالص گھی یا مکھن آدھاکپ
ترکیب
سب سے پہلے مٹی کی ہانڈی میں پانی ڈال کر اس میں ہری مرچیں، نمک، لال مرچیں ڈال کر اُبلنے کے لئے رکھ دیں۔ سرسوں کے ساگ میں سے بڑے بڑسے پتے نکال لیں۔ اور چھوٹے پتے اور ڈنٹھلوں کو خوب اچھی طرح سے کئی بار دھو کر باریک کتر لیں۔ اُبلتے ہوئے پانی میں ساگ ڈال دیں۔ آنچ درمیانی رکھیں۔ جب دیکھیں کہ ساگ گل گیا ہے اور پانی تقریباً خشک ہوگیا ہے۔ تو اس میں آٹے کو گاڑھا پانی میں گھول کر ڈال دیں۔ اور خوب گھوٹیں۔ جب ساگ گھٹ کے ملائم شکل میں آجائے تو اسے کسی سرونگ ڈش میں نکال لیں اُوپر سے خالص گھی ڈال دیں۔ گرم ساگ کی وجہ سے خودبخود پگھل جائے گا۔ مکئی کی روٹی یا سادی روٹی کے ساتھ پیش کریں۔ دونوں کے ساتھ مزادے گا۔جب ساگ کو اگلے ایک آدھ دن میں گرم کرنا ہوتو خالص گھی میں باریک کٹے ہوئے لہسن کا تڑکہ لگا کر ساگ اس میں گرم کردیں،وہی مزہ دے گا جو پہلے دن تھا۔
سرسوں کا ساگ اور مکئی کی روٹی کا بہترین جوڑ ہے ،اور اس سے اس کا روایتی مزا دوبالا ہو جاتا ہے۔

No comments:
Post a Comment