LifetimeEarn

Wednesday, 9 December 2015

بالوں کے لیے گھر پر کنڈشنر تیار کرنے کے5 طریقے

hair
طور سے نہانے کے بعد تو ان پر کنگھا کرنا اور انہیں سیٹ کرنا اور بھی مشکل ہو جاتا ہے ۔ ان خشک بالوں کے لیے بازار میں کئی اقسام کے کنڈشنرز دستیاب ہوتے ہیں لیکن گھر میں قدرتی اجزا سے بنے کنڈشنرز کی تو بات ہی الگ ہوتی ہے۔ ان میں نہ نقصان پہنچانے والے کیمیکلز موجود ہوتے ہیں نہ ہی ان پر کئی ہزار روپے خرچ کرنے پڑتے ہیں ۔ بس گھر میں موجود روز مرہ کی چیزوں سے یہ کنڈشنرز آسانی سے تیار ہو جاتے ہیں ۔ ان سے بالوں کو قدرتی طاقت حاصل ہوتے ہیں اور بال نرم ہونے کے ساتھ ساتھ ان کی جڑیں بھی مضبوط ہوتی ہیں ۔
گھر بیٹھے بالوں کے لیے بہترین کنڈشنر ز تیار کرنے کے طریقے کار مندرجہ ذیل ہیں :
1۔انڈے اور سرکے کا کنڈشنر
ایک پیالی میں 2سے3انڈوں کی زردی ڈالیں انہیں اچھی طرح پھینٹ کر اس میں 8اونز سرکہ شامل کرلیں ۔ پھر 5اونزلیمبو کا رس اور 8اونز زیتون کا تیل ملا لیں ۔ آخر میں 2 سے 3بڑے چمچ شہد شامل کرلیں ۔ گاڑھا سا پیسٹ تیار ہو جائے گا ۔ اسے کسی بھی عام کنڈشنر کی طرح ہتھیلیوں کے ذریعے بالوں کی جڑوں سے نوکوں تک لے کر آئیں ۔ 10سے15منٹ کے لیے لگا چھوڑد یں پھر ٹھنڈے پانی سے دھو لیں ۔
2۔ چاول سے بنا کنڈشنر
چاول کو رات بھر بھگو کر صبح پانی کے ساتھ پیس کر ایک کپ دودھ تیار کرلیں۔ اس میں 2سے3بڑے چمچ شہد ملا لیں ۔ چمچے سے اچھی طرح سے چلا کر اجزا کو یکجان کر لیں ۔ اس آمیزے کو سر ، بالوں کی جڑوں اور نوکوں پر لگائیں۔ 15سے 20منٹ بعد دھو لیں۔ اس سے نہ صرف بال چمکنے لگیں گے بلکہ ان سے بازار والے کنڈشنر کی سی مہک بھی آنے لگے گی ۔
3۔ پودینے کا کنڈشنر
تھوڑا سا تازہ پودینہ 2سے3گلاس پانی میں ابالیں ۔ جب پانی کا رنگ تبدیل ہو جائے تو چولھے سے اتار کر چھان لیں ۔ ٹھنڈا ہونے کیلیے چھوڑد یں۔ شیمپو کے بعد اس پانی کو کنڈشنر کی طرح گیلے بالوں پر لگائیں ۔ بال خوشبودار اور نرم وملائم ہو جائیں گے ۔
4۔ دودھ اور کیلے سے بنا کنڈشنر
ایک کیلے کو ایک کپ دودھ میں بلینڈ کرلیں ۔ اس پیسٹ میں ایک چھوٹی چمچی ناریل کے تیل کی شامل کر لیں ۔ اس آمیزے کو گیلے بالوں پر ماسک کی طرح لگا لیں ۔ ماسک کو30منٹ کے لیے لگا رہنے دیں ۔بالوں کو کسی کپڑے یا شاور کیپ سے ڈھک دیں۔ پھر ٹھنڈے پانی سے دھو لیں ۔ یاد رکھیے، اس کنڈشنر کے بعد شیمپو کرنا ضروری ہے۔دودھ اور کیلے سے بنے کنڈشنر سے بالوں کو قدرتی نمی مہیا ہو تی ہے ۔
5۔ ایپل سائڈر سرکے کا کنڈشنر
آدھاکپ سرکے میں 2کپ پانی ملا لیں ۔ اس مکسچر کو ایک اسپرے بوتل میں بھر لیں ۔ شیمپو کے بعد گیلے بالوں میں یہ اسپرے کریں اور 20سے 30منٹ کے لیے چھوڑ دیں ۔ اس دوران 4سے5مرتبہ انگلیوں سے سر کا مساج کریں ۔ اس کی مدد سے بالوں میں موجود شیمپو یا کیمیکل جو نہانے کے بعدبالوں میں رہ گیا ہوگا باہر نکل جائے گا ۔ اس کنڈشنر سے بالوں میں خشکی بھی نہیں جمے گی ۔
لہذا آئندہ جب بھی آپ کسی کاسمیٹک اسٹور پر جائیں تو مہنگے مہنگے کنڈشنرز خریدنے سے گریز کریں جو وقتی طور پر تو بالوں کو چمکدار اور خوبصورت بنا دیتے ہیں لیکن ان کا دیر پا استعمال بالوں کے کمزور ہو کر جھڑنے کا باعث بنتا ہے ۔ گھر پر کنڈشنرز تیار کرنے کے یہ آسان طریقے آپ کے بالوں کو نئی جان اور زندگی بخشیں گے ۔

No comments:

Post a Comment

Health Tips Viewers