LifetimeEarn

Monday, 22 February 2016

پتوں سے علاج کے8 منفرد ٹوٹکے


دیسی طریقہ علاج جو اپنے فلسفے اوراکثر مفت ہونے کی وجہ سے آج بھی زندہ اور تابندہ ہے، اب عالمی ادارۂ صحت کی جانب سے بھی اس کی باقاعدہ طور پرتصدیق اور حوصلہ افزائی کی ہے ۔ ماہرین کے مطابق ہرے پتوں والی سبزیوں میں ہر مرض کے خلاف لڑنے والے غذائی اجزاء بکثرت پائے جاتے ہیں انمیں کیلشیئم ، فولاد، حیاتین الف اور ج، وٹامن اے اورسی شامل ہیں جو صحت کے لیے بھی بے حد مفید ہیں ۔
پتو ں سے علاج کے آٹھ مختلف طریقے پیشِ خدمت ہیں جو آپکے لئے کارآمد ثابت ہوسکتے ہیں:

ْ( ان ٹوٹکوں میں استعمال ہونے والے پتے کسی بھی ہربل شاپ یا پودے بیچنے والے کے پاس بآسانی مل جائیں گے۔)
۱۔ بالوں کیلئے ماسک

ماسک بنانے کیلئے سب سے پہلے رتن جوت کو زیتون کے تیل میں ملا کر پانچ منٹ کیلئے بھگودیں۔(اسکا رنگ بدلے گا اس سے پریشان مت ہوں)۔پالک ، میتھی ، سلاد کے پتے اور بیری کے پتے( اگرسر میں خشکی ہو تو ڈم ڈم کے دو سے تین پتے بھی ڈال لیں) تھوڑے تھوڑے لے کر پیس کر ململ کے کپڑے سے چھان لیں (اس آمیزہ کو تیار کرکے روزمرہ استعمال کیلئے بوتل میں بھر کر فرج میں رکھ سکتے ہیں) ۔ پھر اسمیں اچمچ پسا ساگودانہ اور ایک چمچ پسے ہوئے بادام شامل کرکے مکس کرلیں اسکے بعد اسمیں رتن جوت ملا ہوا تیل شامل کرکے جڑوں پر لگائیں ۔اسپرے گن کا استعمال بھی کرسکتے ہیں۔آدھے گھنٹے بعدسر دھولیں۔
پندرہ دن کے اندر روکھے ، بے جان مرجھائے ہوئے بال ٹھیک ہونے لگیں گے روز انہ استعمال کریں۔
۲۔ دمے اور کھانسی کا علاج


میتھی بلغم کو خارج کرکے سانس کی روانی بحال کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہے ۔میتھی کے بیجوں اور پتوں کا جوشاندہ شہد کے ساتھ پینے سے دمہ اور کھانسی میں آرام آتاہے۔
۳۔ مسوں کا علاج


پاکستانی مور پنکھ اورتازہ بیری کے پتے ہم وزن لے کردہی کے ساتھ پیس لیں۔ پانی کا استعمال نہ کریں(ململ کے کپڑے میں کچھ دیر کیلئے دہی کو باندھ کر نیچے کوئی برتن رکھ کر لٹکادیں تھوڑی دیر میں اسکا پانی جمع ہوجائے گا)۔ مسوں ، وائٹ ہیڈ اور بلیک ہیڈ پر دن میں تین سے چار دفعہ لگائیں۔ مسے وغیرہ خود بخود جھڑ جائیں گے۔(مور پنکھ سفید والا مت لیں پودے والوں کے پاس یہ بآسانی مل جائے گا)
۴۔ چہرے کا ماسک


میتھی اور پالک کے پتے پیس کر دہی میں ملالیں پھر اسمیں آدھا چمچ پسے کالے تِل،دو چمچ پسے ہوئے بادام، اور ایک چمچ پسا ہوا ساگودانہ شامل کرکے گاڑھا پیسٹ تیار کرلیں اگر حساس جلد نہ ہوتو مولی کے بیج پیس کر شامل کرلیں پہلی دفعہ چار سے چھ مولی کے بیج استعمال کریں اگر سوٹ کرجائے تو بعد میں بھی استعمال کرسکتے ہیں۔پھر اسمیں اگر آپکی جلد خشک ہہوتو انڈے کی زردی اور اگر نارمل ہو تو سفیدی شامل کریں سفیدی آپکی جلد کو ٹائٹنگ دے گی،چہرے پر اوپر کی ڈائریکشن میں لگائیں ایک بار سوکھ جائے تو دوبارہ لگائیں اسطرح تین لیئر میں لگائیں ۔استعمال کے بعد ٹھنڈے پانی سے منھ دھو لیں اور ایک گھنٹے تک میک اپ وغیرہ نہ کریں۔
۵۔ وزن گھٹانے کی چائے


ایک مٹھی ہری میتھی کو کھولتے گرم پانی میں بلینڈ کرکے نیم گرم پی لیں اس سے سیلیو لائٹ اچھاہوگا میتھی کی چائے سے وزن بڑھے گا نہیں سوکھی میتھی بھی استعمال کرسکتے ہیں لیکن تازہ میتھی زیادہ مفید ہے۔اگر سوکھی میتھی کااستعمال کریں تو دو چمچ لیں۔
وزن گھٹانے کے لئے عموماً گرین ٹی کا استعمال عام ہے لیکن گرین ٹی کے زیادہ استعمال سے ہڈیوں کے درد اور بال گرنے کی شکایت ہوسکتی ہے گرم گرین ٹی کے استعمال سے کینسر کا خطرہ ہوتاہے خالی پیٹ گرین ٹی سے پرہیز کریں۔ اسکے بجائے اگر آپ میتھی کا استعمال کریں تو یہ بغیر کسی نقصان کے آپکے وزن کو کم کرنے میں مدد کرے گی۔


۶۔ پتھری، بڑھی ہوئی تلی اور جگر کیلئے


بتھوے کا ساگ روزانہ کھانے سے پتھری ریزہ ریزہ ہوکر خارج ہوجاتی ہے بڑھی ہوئی تلی اور جگر کیلئے مفید ہے یہ معدے کو طاقت دیتاہے۔




۷۔ نمونیا اور ڈینگی کیلئے


تازہ برہم ڈنڈی اچمچ (سوکھی ہوئی مت لیں)لے کرڈیڑھ کپ پانی میں اتنا پکائیں کہ ایک کپ رہ جائے پھر اسے پی لیں اگر بچے نہ پیئیں تو شہد ملا کر پورے دن میں دو ، دو چمچ کرکے پلادیں دن میں ایک بار ضرور پیئیں۔
اسکے استعمال سے ریکوری جلدی ہوگی اور ڈینگی کے بعد کے سائڈا فیکٹ دور ہونگے۔


۸۔ ہاضمے کی بہتری کیلئے


تازہ پتوں کے صحیح استعمال سے آپ اپنے مختلف مسائل کا حل بڑی آسانی سے نکال سکتے ہیں اگر آپ کسی بھی کھانے میں پکانے کے بعد آخر میں تھوڑے سے پالک کے پتے باریک کاٹ کر ڈال دیں (ہرادھنیا کی طرح )اور ڈھکن بنک کرکہ پانچ منٹ کے لیے رکھ دیں۔ آپ فولاد اور فولک ایسڈ حاصل کرسکتے ہیں پالک ہاضمے میں مدد دیتی ہے یہ قبض کشا سبزی ہے حاملہ خواتین کیلئے پالک بہترین ہے ۔مریضوں کیلئے مونگ کی پتلی دال میں تھوڑی سی پالک ملا کر مقوی اورہاضم غذاتیار کی جاسکتی ہے۔

- See more at: http://htv.com.pk/ur/health/8-remedies-to-cure-with-leaves#sthash.XgWfbqp2.dpuf

No comments:

Post a Comment

Health Tips Viewers